کینیڈا ، گھر میں آتشزدگی، پاکستان خاندان کے سات افراد چل بسے

0
31
کینیڈا ، گھر میں آتشزدگی، پاکستان خاندان کے سات افراد چل بسے #Baaghi

کینیڈا ، گھر میں آتشزدگی، پاکستان خاندان کے سات افراد چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں ایک بار پھر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

کینیڈا کے شہر کیلگری کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت ہو گئی ہے، اطلاعات کے مطابق اس خاندان کا تقلق پاکستان سے ہے ، خبر رساں ادارے کے مطابق گھر میں آگ کیسے لگی اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، تا ہم آگ اتنی شدت سے لگی کہ گھرمیں سوئے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص اور چار بچے محفوظ رہے انہیں معمولی زخم آئے ہیں

آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی خاندان میں امجد کمال، بیگم رافعہ اور پانچ بچے شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق خاندان کا تعلق کراچی سے ہے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے واقعہ پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ البرٹامیں گھر میں آتشزدگی سےبچوں سمیت 7 افرادجاں بحق ہوئے،دفترخارجہ کا 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پردکھ کا اظہار کیا، کینیڈین حکام کے مطابق گھرمیں آتشزدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ، ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کے لئے رابطے میں ہیں پاکستانی قونصلیٹ نے متاثرہ خاندان کوہرممکن تعاون کی پیشکش کی ہے، پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان،کینیڈین حکام سےرابطےمیں ہے،

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل ،یہ ظلم برداشت نہیں ہوسکتا:ترکی کا اسلاموفوبیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف

بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

کینیڈا: پاکستانی شہدا کو سپرد خاک کر دیا گیا

کینیڈا:پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ کے لیے لندن اسلامک سنٹر میں لوگوں کی آمد شروع ہو گئی

:کینیڈا میں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ:اسلامو فوبیا کا ایک اورواقعہ

Leave a reply