کینسر کے مریض کی موت ہوئی تو کرونا ظاہر کر دیا گیا، کتنی رقم بٹوری گئی؟ شہری پھٹ پڑا

0
30

کینسر کے مریض کی موت ہوئی تو کرونا ظاہر کیا گیا، کتنی رقم بٹوری گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسکا کہنا ہے کہ میرے کزن کو کینسر تھا اور جب وہ فوت ہوا تو اسکو کرونا کا مریض ظاہر کیا گیا، بعد میں جنازے کے لئے پولیس نے بھی پیسے لئے

ایک شہری کا کہنا ہے کہ کرونا آیا تو لوگوں کا مرنا بہت مشکل ہو گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کرونا کے علاوہ بھی کسی مرض سے فوت ہونے والے کی باڈی کو ضبط کر لیتی ہے اور کسی نا معلوم مقام پر تدفین کر دی جاتی ہے، ہمارے ہاں ایسا ہوا کہ ہم کزن کا 15 سال سے کینسر کا علاج کروا رہے تھے اس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، جب ان کی ہسپتال میں موت ہوئی تو ہسپتال انتظامیہ نے انکی ڈیڈ باڈی کو شاپنگ بیگ میں بند کر دیا،

متاثرہ شہری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک لاکھ روپے کے عوض ہم نے ڈیڈ باڈی کو وہاں سے لیا،پولیس والواں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کے لئے 20 ہزار لئے ، امام صاحب بھی کوئی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے تیار نہیں تھے، رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کی گئی.

اس میں کرونا وائرس کچھ نہیں تھا، کرونا کا مریض تھا، آئی سمیت، سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا عوام کو پریشان کرنا بند کریں، صرف فنڈنگ کے لئے دیگر مریضوں کو کرونا کا مریض بنایا جا رہا ہے، ایک کام کریں سب کو زہر دیں مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا

Leave a reply