بریسٹ کیسنر کے متعلق آگاہی تحریر: حمزہ احمد صدیقی

0
61

پاکستان میں ہر سال اکتوبر کے مہینے میں بریسٹ کے کینسر کے حوالے سے خصوصی مہم اور پروگرام ہوتے ہیں اور لوگوں کے اندر اس کے بارے میں  آگاہی پھیلاٸیں جاتی ہے تاکہ اس مہلک مرض سے اپنی ماں ، بہن ، بیٹیوں کو بچایا جاسکے  اس لیے ملک بھر کی تمام اہم عمارتیں اور مختلف جگہوں کو باری باری گلابی رنگ سے مزین کیا جاتا ہے  تاکہ عوام میں بریسٹ  کینسر کے حوالے سے حساسیت پیدا کی جا سکے۔

دنیا بھر خواتین کو ہونے والے بیماریوں  میں اب بریسٹ کینسر سرِفہرست ہے۔ یہ مہلک مرض عام طور پر چالیس سے ساٹھ سال کی عمر کی خواتین میں پایا جاتا تھا، لیکن اب کم عمر خواتین بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ بریسٹ کینسر کی مریض خواتین نہ صرف پسماندہ و ترقی پذیر ممالک میں پائی جاتی ہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی خواتین بھی اس مہلک مرض  کا شکار ہو رہی ہیں۔

افسوس کے ساتھ پاکستانی خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی یہ پاکستانی خواتین میں اموات کی دوسری بڑی وجہ بھی یہی ہے۔ کیونکہ ہمارے معاشرے میں ممنوع موضوع ہونے کی وجہ سے  پاکستانی خواتین مرض کی جلد تشخیص نہیں کروا پاتی ہیں، جلد تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا پچاس فیصد خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہے ملک بھر  میں خواتین میں کینسر کے چوالیس  فیصد  کیسز چھاتی کے کینسر کے ہیں، جلد تشخیص ہونے سے مرض سے نجات پانے کا امکان اٹھانوے فیصد ہے۔ ایک سروے کے مطابق  زندگی کے کسی مرحلے پر ، نو میں سے ایک پاکستانی خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہے

ایک اور سروے کے مطابق  ملک بھر  میں ہر سال تراسی ہزار سے زاٸد  خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جس میں سےتقریباً چالیس ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ بریسٹ کیسنر ایک جان لیوا مرض ہے جس کے بارے میں آگاہی پھیلا کر اس سے نجات پاسکتے ہیں 

بریسٹ کینسر کیا ہے؟

بریسٹ کے ٹشوز دودھ کی پیداوار کے غدود سے بنے ہوتے ہیں ، جنہیں لوبولس اور نالیاں کہتے ہیں ، جو لوبولز کو نپل سے جوڑتے ہیں۔ چھاتی کا باقی حصہ لیمفاٹک ، کنیکٹیو اور فیٹی ٹشوز پر مشتمل ہوتا ہے۔ بریسٹ کینسر ایک ایسی رسولی ہے جوکہ چھاتی کے خلیات میں غیر ضروری ٹشوز کے گچھے کی شکل میں جمع ہونے سے بنتی ہے۔انٹر ڈکٹل کینسر، بریسٹ کینسر کی عام قسم ہے۔ جس کی شروعات زیادہ تر دودھ کی نالیوں کے اندر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بعض خواتین لوبولر کینسر کا بھی شکار ہو سکتی ہیں۔ جودودھ کی تھیلیوں میں پیدا ہوتا ہے۔

بریسٹ  کے کینسر کی علامات 

بریسٹ میں گانٹھ یا ٹشوز کا گاڑھا پن جو دیگر ٹشوز سے مختلف محسوس ہو، بریسٹ میں درد بریسٹ کی جلد کا سرخ اور کھردرا ہونا، بریسٹ کے مختلف حصوں پر سوجن آنا، پستان سے دودھ کے علاوہ خون یا کسی اور مادے کا اخراج
،نیپل کا اندر دھنس جانا ، بریسٹ کے سائز میں اچانک رونما ہونے والی تبدیلیاں یا ورٹڈ نپلچھاتی کی جلد پر رونما ہونے والی تبدیلیاں یا بازو کے نیچے سوجن یا گانٹھ کا بننا یا بعض اوقات چھاتی میں ایسے انفیکشن جو عام طریق علاج سے نہ ٹھیک ہو قابل ذکر ہیں

بریسٹ  کیسنر  کے چار مختلف  مراحل

بریسٹ کے کینسر کو چار مختلف اسٹیجز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے،اگر کینسر صرف بریسٹ تک محدود ہو تو اس کو اسٹیج۔1 کہا جاتا ہے،اگر کینسر متعلقہ طرف کی بغل تک پہنچ جائے تو اس کو اسٹیج- 2 کہا جاتا ہے ،اگر کیسنر مریضہ کی گردن تک پہنچ جائے تو اس کو  اسٹیج ۔3  کہا جاتا ہے،کینسر اگر مریضہ کے پھیپھڑوں، جگر،ہڈیوں اور جسم کے دوسرے دور دراز حصوں تک پہنچ جائے تو اس کو اسٹیج-4 ہا جاتا ہے۔

یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر مریضہ اسٹیج۔ 1  اور اسٹیج – 2
میں ڈاکٹرکے پاس آٸی ہے تو اس کو  ابتدائی بریسٹ کینسر   کہا جاتا ہے،ان حالات میں بیماری قابل علاج ہوتی ہے اور اگر مریضہ ڈاکٹر کی ہدایات پر پورا طرح عمل کرے تو نہ صرف مکمل طور پر صحت یاب ہو سکتی ہے بلکہ وہ ایسی زندگی گزار سکتا ہے کہ گویا اس کو کبھی یہ کینسر تھا ہی نہیں،دوسری طرف اگر مریضہ کو اسٹیچ ۔ 3 یا اسٹیچ ۔ 4 میں آئے تو اس کو   ایڈوانسڈ بریسٹ کیسنر کہتے ہیں،اگر مریضہ اس حالت میں آئے تو اس مریضہ کا مکمل علاج نہایت مشکل ہو جاتا ہے اور جتنا مرضی اچھا علاج کیا جائے ،مریض کو مصائب  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مریضہ کو کس قسم کے علاج کی ضرورت ہے اس کا انحصار کینسر کی سٹیج اور اس کی قسم پر ہوتا ہے، کیونکہ بعض اوقات گلٹی  کا سائز تو چھوٹا ہوتا ہے لیکن وہ مہلک اور جان لیوا زیادہ ہوتی ہے، اگر خواتين  کو جب بھی چھاتی میں کوئی تکلیف ہو تو فوراً بریسٹ سرجن سے رجوع کرنا چاہیے، وہ معائنہ کرکے اس کے ضروری ٹیسٹ کروائے گا اور یہ فیصلہ  گا کہ اس کو بریسٹ کینسر ہے یا نہیں،اگر کینسر ہے تو وہ کینسر کی قسم اور اور اسیٹچز کے مطابق فیصلہ کرے گا کہ اس کی کا علاج کیسے کیا جائے۔

بریسٹ کیسنر کی تشخيص اور علاج

بریسٹ کے کینسر کی جلد تشخیص اتنی اہم ہے کہ یہ مریضوں کو پیچیدہ سرجری اور ادویات سے علاج سے بچا سکتی ہے۔
آج کے دور  میں بریسٹ  کے کینسر کے بہت سے علاج دستیاب ہیں جن سرجری ، کیموتھراپیری ، ڈی تھراپیپی، ہرمون تھراپی ہدف شدہ  تھراپی  وغیرہ شامل  ہیں  ایک سروے کے مطابق  نوے فیصد خواتین ، جن میں جلد تشخیص ہو جاتی ہے، وہ تشخیص کے پانچ سال بعد تک زندہ اور صحت مند رہتی ہیں۔ تاہم اگر تشخیص دیر سے ہو تو یہ شرح گھٹ کر پندرہ فیصد رہ جاتی ہے۔

پاکستان میں متعدد طبی مراکز میں اس مرض کی مفت تشخیص کی جاتی ہے۔خواتین کیلیے بریسٹ کینسر کی وجہ سے موت سے بچنے کے لیے مؤثر ترین طریقہ باقاعدہ سکریننگ ہے۔ یہ مفت سکریننگ اور میموگرافی 40 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ ان مراکز میں بائیوپسی کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔نوجوان خواتين  میں ابتدائی ٹیسٹ الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔  اس کے علاوہ خواتین کو اپنا خیال خود رکھنا ہوگا۔ انہیں  مہینے میں کم سے کم ایک مرتبہ اپنے بریسٹ کا خود سے جائزہ لیں اگر انہیں اپنے بریسٹ میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی رونما ہوتی نظر آئے جیسے سائز میں تبدیلی، سوجھن، کھال پر کوئی نشان یا بغل میں غدود کا بننا، کسی قسم کا ابھار، خون یا پیپ کا رساؤ تو اسے سنجیدگی سے لیں۔اور جھجھک کی بجائے اس کی تشخیص اور علاج پر توجہ دیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرہ کے ہر فرد اور شعبہ کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے،تاکہ بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں، جتنی جلد تشخیص ہو گی اتنے ہی علاج اور صحت یابی کے امکانات زیادہ ہونگے۔

‎@HamxaSiddiqi

Leave a reply