fbpx

کینسر سے جنگ میں اسماء نبیل میری طاقت بنی رہیں، نادیہ جمیل

حال ہی میں کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والی نادیہ جمیل نے بریسٹ کینسر کے باعث انتقال کرنے والی آسمہ نبیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٴْن کو کینسر سے جنگ میں آسمہ نبیل نے بہت حوصلہ دیا تھا۔نادیہ جمیل نے آسمہ نبیل کے ہمراہ اپنی یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور بہترین دوستی اور ساتھی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کینسر سے جنگ اتنی مشکل نہیں تھی لیکن جب علاج کے دوران کینسر کی تشخیص کے 9 ماہ بعد مجھے ڈپریشن کے دورے پڑنے لگے تو ا?سمہ نے مجھے حوصلہ دیا۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ آسمہ مجھے طویل میسجز اور وائس نوٹس پر مجھے خوش کرنے کی کوشش کرتی رہتی تھیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’آج ان کے انتقال کے بعد جب میں آسمہ کے اس وقت کیے گئے میسجز کو پڑھ رہی ہوں تو میری آنکھوں سے آنسو رواں ہیں۔
‘نادیہ جمیل نے لکھا کہ آسمہ کے میسجز ہی مجھے سب سے زیادہ حوصلہ اور ہمت دیتے تھے کیونکہ وہ بھی سب اسی سب سے گزر رہی تھیں جس کا مجھے سامنا تھا۔انہوں نے لکھا کہ میری بیماری میں آسمہ ہمیشہ میرے لیے محبت کرنے والی طاقت اور تحریک کا ذریعہ بنی رہیں گی، وہ خوفناک لمحوں میں مجھے زندگی کی امید دیتی رہیں۔آخر میں اداکارہ نے آسمہ نبیل کی مغفرت کی دعا کی اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔