کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی علامات کے بعد وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

0
30

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی علامات کے بعد وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈاکے وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس جیسی علامات پائی گئی ہیں

برطانوی میڈیا کے مطابق اہلیہ میں کوروناجیسی علامات پرجسٹن ٹروڈوگھرمیں مقیدہوگئے،کینیڈین وزیراعظم نے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے یہ فیصلہ اہلیہ میں کورونا وائرس کی مشتبہ علامات کے باعث کیا ہے جو برطانیہ سے تقریب میں شرکت کر کے واپس آئی تھیں۔

اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو کو وطن واپسی پر ہلکا بخار اور زکام کی شکایت ہوئی جس پر انہیں مشتبہ قرار دے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئیسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اہلیہ کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک خود کو گھر تک ہی محدود رکھیں گے۔

کینیڈا کے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو گھر سے ہی امور انجام دیں گے جب کہ خود وزیراعظم میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ  چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے 140 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور کینیڈا بھی اس وبا کی زد میں آیا ہے۔کینیڈا میں اب تک سو سے زائد کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ متعدد کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے، متاثرہ افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Leave a reply