کانز فلم فیسیٹیول میں‌پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے جیوری ایوارڈ‌جیت لیا

0
27

کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ”جوائے لینڈ” نے ان سرٹین ریگارڈ کی کیٹگری میں جیوری ایوارڈ جیت لیا ہے یقینا یہ ایک بڑی خوشخبری ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا امر ہے. یہ پہلا موقع ہے جب کانز فلم فیسٹیول کے لیے کسی پاکستانی فیچر فلم کو منتخب کیا گیا ہو۔اس سے قبل ہدایت کار صائم صادق کی مختصر فلم ‘ڈارلنگ’ 2019 میں کانز فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تھی۔‎‏مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی اس فلم نے فلمی میلے میں‌موجود لوگوں کے دل جیت لئے.

کانز میں فیچر فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں کی محدود تعداد میں ہوتی ہے اور یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ ایک پاکستانی فلم نے یہ اعزاز حاصل کیا اور جیوری ایوارڈ بھی حاصل کیا.

فلم کی کاسٹ‌ میں ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان اور رستی فاروق شامل ہیں۔ اس فلم کو سرمد کھوسٹ، اپوروا گرو چرن اور لارین مان نے پروڈیوس کیا ہے. فلم ”جوائے لینڈ ” کو جیوری ایوارڈ ملنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ‌گئی ہے، یقینا یہ ایوارڈ دوسرے فلم میکرز کو بھی حوصلہ دیگا کہ وہ ایسی چیز بنائیں جو دنیا کے اس بڑے میلے میں نہ صرف دکھائی جائے بلکہ اسے ایوارڈ بھی ملے. فلم سے جڑے لوگ کافی خوش ہیں سرمد سلطان کھوسٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں‌آرہا اور میں اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں.

Leave a reply