نوازشریف سےرابطوں کی جھوٹی خبریں‌ ن لیگ کومصنوعی آکسیجن دینےکی گھٹیا کوشش ہے،عمران خان ہی لیڈرہے :جہانگیرترین

0
42

لندن: سابق وزیراعظم کے سے رابطے جیسے حرکت کا تصوربھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ساتھ مرتے دم تک رہوں گا ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی۔

ذرائع کے مطابق عمران‌خان کے معتمد ساتھی جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرا نواز شریف سے کسی قسم کا رابطہ نہیں، میں اس قسم کی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔میں ایک ایماندارلیڈرکا کارکن ہوں اورمجھے اس پرفخر ہے ، میں مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ رہوں گا

ان کا کہنا تھا کہ میں نے شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، ڈوبتی کشتیوں کو سہارا دینے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے۔

جہانگیرترین نے کہا کہ اصل میں ایسی خبریں نوازشریف اورن لیگ کے ختم ہوتے ہوئے سیاسی کیئریرکوآکسیجن دینے کی ایک بھونڈی کوشش ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جھوٹے اورمن گھڑت بیانات،اورشعبدہ بازیوں سے سکتے کی حالت سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں جوکامیاب نہیں ہوگی

Leave a reply