کنٹونمنٹ بورڈ زانتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری،ن لیگ دوسرے نمبر پر،تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری

0
28

اسلام آباد:کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری،ن لیگ دوسرے نمبر پر،تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری ،تمام 212وارڈزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ۔ حکمران جماعت کو لاہور ، راولپنڈی ، ملتان ، پشاور میں بڑا دھچکا لگاہے ۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 60،پاکستان مسلم لیگ (ن)59،آزادامیدواروں نے 55، پاکستان پیپلز پارٹی17،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 10،جماعت اسلامی7،عوامی نیشنل پارٹی2 اوربلوچستان عوامی پارٹی نے 2نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے ۔ملک بھر میں 7نشستوں پر پہلے ہی امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

لاہور کے دونوں کنٹونمنٹ بورڈز میں19میں سے 15 وارڈز پر ن لیگ کامیاب ہوگئی،راولپنڈی میں بھی میدان مارلیا،ملتان میں 10میں سے 9نشستوں پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ،پی ٹی آئی کوئی سیٹ نہ جیت سکی۔گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی نے 10میں سے 6نشستیں جیت لیں ،کراچی میں پیپلزپارٹی،حیدرآبادمیں ایم کیوایم کی برتری رہی،خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے 18سیٹیں نکال لیں، 9آزادامیدوار فاتح رہے ،کوئٹہ میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

لاہور میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت سے میدان مارا لاہور کنٹونمنٹ کی 10 نشستوں میں 6 نواز لیگ جیت گئی 3 سیٹیں پی ٹی آئی، ایک آزادامیدوار لے اڑا۔ والٹن کینٹ میں نواز لیگ نے کلین سویپ کیا۔ دس میں سے 9 سیٹیں جیت لیں، ایک نشست پر امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن نہ ہو سکا

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی نواز لیگ 9 میں سے 7 سیٹیں لے کر فاتح رہی۔ پی ٹی آئی ایک بھی نشست نہ لے سکی۔ دو آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ چکلالہ کینٹ سے مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا، دس میں سے 5 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے دو، دو، آزاد امیدوار نے ایک سیٹ جیت لی۔

واہ کینٹ کی 10 میں 8 سیٹوں پر مسلم لیگ ن، دو پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔ ٹیکسلا کی 3 وارڈز پر ن لیگ فاتح رہی۔ پی ٹی آئی 2 سیٹیں لے سکی، مری میں ایک نشست پر تحریک انصاف، ایک پر نواز لیگ جیتی، اٹک اور سنجوال میں دو، دو جبکہ کامرہ کینٹ میں ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ملتان کنٹونمنٹ میں حکمران جماعت کا صفایا ہو گیا۔ 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیداور لے اڑے۔ ایک سیٹ نواز لیگ کے حصے میں آئی، بہاولپور کی 3 وارڈز پر ن لیگ کامیاب ہوئی جبکہ 2 پر پی ٹی آئی نے کامیابی سمیٹی۔ سیالکوٹ کی 5 وارڈز میں مسلم لیگ ن تین سیٹیں لے کر فاتح رہی، تحریک انصاف دو سیٹیں لے سکی۔گوجرانوالہ میں 10 نشستوں میں سے تحریک انصاف 6 پر کامیاب رہی، مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار دو، دو سیٹیں لے سکے۔ منگلامیں ایک نشست نون لیگ، ایک آزاد کے حصے میں آئی۔

سندھ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی فیصل کنٹونمنٹ میں تین سیٹوں کے ساتھ پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کرلی۔ جماعت اسلامی کو ایک سیٹ ملی، ایک آزاد امیدوار جیتا۔ ملیر کینٹ میں بھی پی ٹی آئی چار سیٹوں کے ساتھ فاتح رہی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے دو، دو نشستیں جیتیں، ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ کراچی کینٹ میں دو سیٹیں ایم کیو ایم، دو آزاد امیدواروں کے نام رہیں۔ کورنگی کنٹونمنٹ کی 5 میں سے 2 نشستیں ن لیگ جیت گئی۔ پی ٹی آئی، پی پی اور ایم کیو ایم کو ایک ایک سیٹ ملی۔ منوڑہ کنٹونمنٹ کی دونوں سیٹیں پیپلزپارٹی لے گئی۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے سات سیٹوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی۔ تین پیپلزپارٹی کے نام رہیں، پنو عاقل کی ایک نشست آزاد امیدوار جیتا۔

جہلم میں دونوں سیٹیں تحریک انصاف لے گئی۔ کھاریاں کی دونوں نشستیں بھی پی ٹی آئی کے نام رہیں۔ سرگودھا میں 5 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی 3، ن لیگ 2 پر فاتح رہی۔ اوکاڑہ کی 5 میں سے 4 نشستوں پر آزاد، ایک پر پی ٹی آئی کو کامیابی ملی۔

پنوعاقل وارڈ ون کے تمام 2 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد یعقوب مہر 115 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے میجر (ر) احمد علی سومرو 107 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے مردان وارڈ 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اے این پی کے وحید خان 126 ووٹ لے کر کامیابرہے جبکہ تحریک انصاف کے طارق علی 92 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔لورالائی کے وارڈ نمبر ون کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 225 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار ظریف خان 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔منوڑہ کینٹ وارڈ 1 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد طیب 111 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبدالعلیم کوکنی 63 ووٹ لے سکے۔منوڑہ واڈر نمبر 2 سے پیپلزپارٹی کے فضل خان 550 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ایاز خان 198 ووٹ لے کر دوسری نمبر پر رہے۔

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آ چکا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شمشاد علی انصاری 396 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار ناصر علی انصاری 318 ووٹ لے سکے۔ ملتان وارڈ نمبر تین سے مسلم لیگ ن کے اختر رسول 321 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار خالد اسد نے 249 ووٹ حاصل کئے۔ وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار ثناء اکبر 467 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار عارف رضا صرف 280 ووٹ حاصل کر سکے۔

مری کے وارڈ 1 کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک خلیل 249 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم لیگ ن کے بلال یاسین 170 ووٹ لے سکے۔ وارڈ 2 کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اکمل نواز 478 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کے صحبت خان 290ووٹ لے سکے۔کوہاٹ کے وارڈ نمبر 3 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سفیان الرحمان 1070 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار شوکت نواز 457 ووٹ لے سکے۔

پشاورکے وارڈ 5 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار شہزادرفیق 528 ووٹ لے سکے۔جبکہ وارڈ نمبر 2 کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم بخش 593 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کے علاؤالدین 515 ووٹ لے سکے۔

ڈی آئی خان وارڈ 2 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ٹی آئی کے ڈاکٹر انور علی 75 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار محمد ریاض 83 ووٹ لے سکے۔سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 3 تمام پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ عمر 732 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ تحریک انصاف کے کاشف صدیق 631 ووٹ لے سکے۔بنوں کے وارڈ نمبر 1 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے سمیع اللہ 366 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جےیوآئی کے حافظ زعفران 213 ووٹ لےسکے۔جبکہ وارڈ نمبر2 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جمشید محی الدین 444 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جے یو آئی کے نعیم گل 348 ووٹ لے سکے۔منگلا کے وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شکیل احمد 561 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزادامیدوارمحمدحسین 531 ووٹ لے سکے۔

کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 1 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق ایم کیوایم کے محمدعدنان 610 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے گل شیر 558 ووٹ لے سکے۔جبکہ کورنگی وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی نتیجے مسلم لیگ ن کے محمد شوکت 824 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کےنوشاداحمد 392 ووٹ لے سکے۔ وارڈ نمبر 3 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے کامران خان 828 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جماعت اسلامی کے جہانگیر خان 329 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق کراچی کے کورنگی کریک وارڈ 4 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامرعباسی 497 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔جبکہ وارڈ نمبر 5 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک جاوید اقبال 182 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کے کامران آصف 179 ووٹ لےسکے۔کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 1 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے ملک محمد رضا نے 258 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔کنٹونمنٹ بورڈ ملیروارڈ نمبر 4 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک امان اللہ 365 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کےعلی قاسم 346 ووٹ لے سکے۔

کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے محمد افسر خان 324 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے محمد اشرف 222 ووٹ لے سکے۔جبکہ ملیروارڈ نمبر 7 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد واصف 273 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کے گلفام منشا 272، ایم کیو ایم کے افضل بھٹی نے بھی 272 ووٹ لیے۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک نعیم اظہر 1706 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کےعثمان وڑائچ 1613 ووٹ لے سکے۔

Leave a reply