کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

0
29

کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیوں پر سماعت ہوئی

،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بینچ میں شامل ہیں،مریم نواز کے وکیل عرفان قادر روسٹرم پر آگئے ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپکی درخواست پر نمبر لگ گیا ہے، وکیل مریم نواز نے کہا کہ جی ہماری درخواست پر نمبر لگ گیا ہے، مریم نواز کی نئی درخواست پر دلائل دینا چاہتا ہوں ، وکیل نے کہا کہ اسلام کہتا ہے بے گناہ شخص کو سزا دینا پوری انسانیت کو سزا دینے کے مترادف ہے، اخبارات میں دیکھا کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دی نیب کی نئی درخواست دیکھی نہیں ہے،یہ کیس میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ہے،معاملہ زیر سماعت ہے اور اب ہماری طرف سے کوئی تاخیر بھی نہیں ہو رہی،میں چاہتا ہوں کہ کیس کا فیصلہ حقائق سن کر میرٹ پر کیا جائے،عدالت کو بتانے کا مقصد نیب کی بدنیتی کی نشاندہی کرنا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست تو ابھی عدالت کے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہ کریں، وکیل عرفان قادر نے کہا کہ عدالت ہماری درخواست کو میرٹ پر قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دے،یہ وہ حقائق ہیں جو ہم عدالت کے ریکارڈ پر لائے ہیں، درخواست میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی بات کی گئی ہے،ایسے واقعات ہوئے جس سے کئی شکوک اور شبہات پیدا ہوئے ہیں، احتساب عدالت کے پاس یہ کیس سننے کا اختیار ہی نہیں تھا یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی شواہد موجود نہیں،اس کیس میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا،یہ کیس بادی النظر میں 561 اے کا معاملہ ہے

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم 561 اے کے معاملے کو الگ کر کے تو نہیں سن سکتے، وکیل نے کہا کہ اگر کیس میں کوئی بھی شکوک وشبہات ہوں تو اس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے، جہاں شک ہو تو فائدہ ملزم کو جاتا ہے،یہاں تھوڑا نہیں بہت شک ہے،اس کیس کی تمام کارروائی میں غیرقانونیت موجود ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست اور اپیل دونوں میں بریت کی استدعا کی گئی ہے، آپ نے مرکزی اپیل اور متفرق درخواست میں ایک ہی گراونڈ لیا ہے،یہ دونوں ساتھ ساتھ ہی سنی جائیں گی ملزمان کی اپیلوں اور درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ اگر ہماری درخواست منظور ہو جاتی ہے تو پھر اپیل پر فیصلے کی ضرورت ہی نہیں،

مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شریف فیملی میں اور بھی لوگ ہیں لندن فلیٹس کی ملکیت پبلک آفس ہولڈر پر ہی کیوں ڈالی گئی نیب اس سوال کا جواب دے ابھی درخواست واپس لے لوں گا، نیب پراسکیوٹرسردار مظفر نے کہا کہ برطانیہ کو لکھے خط کے جواب کیمطابق مریم نواز ہی بینفیشل مالک ہیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے چارج پڑھ لیں کہ کیس میں الزام تھا کیا ؟ مریم نواز کے وکیل نے ریفرنسز کا الزام عدالت کے سامنے پڑھ کر سنایا، مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز پر ایون فیلڈ پراپرٹیز کا بینیفشل اونر ہونے کا الزام تھا،کیلبری فونٹ کا بہت مذاق بنا ،بہت باتیں بنیں لیکن اب آپ دیکھیں گے،ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر کہہ دیا گیا کہ مریم نواز بینیفشل اونر ہیں، جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے چارج پڑھ لیں کہ کیس میں الزام تھا کیا ؟ مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ، احتساب عدالت، جے آئی ٹی اور نیب سے بڑی غلطی ہوئی،نواز شریف جب سیاست میں آئے اس سے پہلے بھی امیر خاندان تھا،

جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر سے سوال کیا کہ یہ کمپنیاں کہاں رجسٹرڈ ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں جواب دیا کہ یہ کمپنیاں بی وی آئی میں رجسٹرڈ ہیں، جسٹس عامر فاروق نے سردار مظفر سے سوال کیا کہ یہ بی وی آئی کیا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ برٹس ورجن آئزلینڈ میں کمپنیز رجسٹرڈ ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مختصرنہیں، واضح بتائیں ہمیں باہر کے ممالک کا زیادہ نہیں پتہ، سردار مظفر نے عدالت میں کہا کہ 2004 میں قانون آ گیا کہ آپ یوکے میں کمپنیوں کی ملکیت چھپا نہیں سکتے،مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں لیکن مستقبل میں بننے کی صلاحیت ہے، مریم نواز پر نواز شریف کی اعانت جرم کا الزام ہے،

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

کیپٹن ر صفدر نے وزیراعظم کا "سیکنڈل” میڈیا کو بتا دیا

کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،کیپٹن ر صفدر

میرا باپ کون؟ کیپٹن ر صفدر نے ایسا نام لے لیا کہ مریم بھی ..

جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے سوال کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر کیا الزام ہے ؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر خود روسٹرم پر آکر عدالت کو بتانا چاہتے ہیں ، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہیں آپ دلائل دیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر تشریف رکھیں، عرفان قادر نے عدالت میں کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا تو کوئی کردار ہی نہیں لیکن انکو بھی کیس میں شامل کر دیا گیا، کیس میں ٹرائل سے پہلے اور بعد کے اثرات موجود ہیں،ہمیں اداروں کا دفاع کرنا چاہیے ،عدالت کہے گی تو غیرقانونیت بیان کرونگا، یہ ریفرنس چیئرمین نیب نے دائر نہیں کیا، نہ ہی کسی کی شکایت پر دائر ہوا چیئرمین نیب نے ریفرنس دائر کیا تو وہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق یہ نہیں کرسکتے تھے، عدالت نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے کوئی آبزرویشن دی تھی یا کوئی فیصلہ تھا؟ مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیس میں ایسے عجیب غریب حقائق ہیں کہ عدالت ہمیں آج ہی بری کر دے گی،

قبل ازیں عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کیا اختیار ہے کہ وہ اداروں میں بھی گھس جائیں وزیر اعظم کا یہ اختیار نہیں گریڈ بیس اکیس بائیس کی پوسٹنگ ٹرانسفر کرے کیا کبھی آرمی چیف نے کہا کسی کو سیکریڑی اسٹیبلشمنٹ ،سیکریٹری داخلہ لگائیں ہر ادارے کا اپنا رول ہے ڈسپلن فورس ہے انہیں کرنے دیا جائے اختیار آرمی چیف کا ہی ہے اُن کو بہتر علم ہے کہ کونسا افسر کس اہلیت کا ہے اور اُسے کدھر لگانا ہے۔ وزیراعظم کا کام توثیق کرنا ہے ایشو نہیں بنانا چاہیے تھا

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

Leave a reply