کیپیٹل ہل میں پائپ بم نصب کرنیوالوں کی نشاندہی پر انعام میں اضافے کا اعلان

0
26

واشنگٹن: امریکا نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پر اب 1 کی بجائے 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی: ایف بی آئی نے بیورو آف الکحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد اور واشنگٹن، ڈی سی، میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ اب ریپبلکن نیشنل کمیٹی اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب پائپ بم رکھنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے معلومات کے لیے 5 لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے-

بڑھی ہوئی رقم بغاوت کے دو سال مکمل ہونے سے چند دن پہلے آئی ہے۔ پائپ بموں کے دریافت ہونے کے بعد سے تحقیقات کے بارے میں بہت کم معلومات جاری کی گئی ہیں، جو قابل عمل تھے لیکن کبھی پھٹ نہیں سکے تھے۔

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہےکہ کیپیٹل ہل پرحملے کے 2 سال بعد بھی پولیس کو 350 مشتبہ افراد کی تلاش ہے اور حملے کے الزام میں 950 افراد کو گرفتارکیا گیا۔

ناسا کے پہلے مشن اپالو7 کے آخری خلاباز انتقال کر گئے

امریکی حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے دفاتر میں پائپ بم کس نے نصب کیے، ایف بی آئی کی کھوج ابھی بھی جاری ہے، پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام ایک لاکھ ڈالر سے 5 لاکھ ڈالرکردیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ 6 جنوری2021 کے ذمہ داروں کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث 950 ملزمان پرفردجرم عائد کی گئی،484 ملزمان نے اعتراف جرم کیا تاہم 351 ملزمان کو سزائیں دی جاچکیں جن میں 200 کے قریب ملزمان کو 10 سال قیدسنائی گئی۔

حضرت عیسیٰ کیجانب سےپیدائشی اندھےکوشفا دینےکامقام 2 ہزارسال میں پہلی مرتبہ عوام…

Leave a reply