کپتان کا بلا بڑے میچوں‌ میں کبھی نہیں‌ چلتا، بھارتی میڈیا کوہلی کے پیچھے بھی ہاتھ دھو کر پڑ گیا

0
40

ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑی جو کل تک ہیرو قرار دیے جارہے تھے آج سبھی کو زیرو کہا جارہا ہے. بھارتی میڈیا دھونی کی طرح ویرات کوہلی کے بھی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبار لگانے والے ویرات کوہلی صرف ایک سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے. کہا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بلا بڑے میچوں‌ میں‌ کبھی نہیں‌ چلتا جس سے بلے باز کی قلعی کھل جاتی ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبارلگانے والے وراٹ کوہلی صرف ایک رن پرآوٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی اس عالمی کپ سے پہلے سال 2015 اور2011 میں ہوئے عالمی کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اب تک پانچ ناک آوٹ مقابلے کھیل چکے ہیں، لیکن ان کے اعدادوشمارحیران کرنے والے ہیں۔ ان پانچ ناک آوٹ میچ کی اننگ میں کوہلی نے 14.40 کی اوسط سے صرف 72 رن بنائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو محض 240 رنز کا ٹارگٹ ملا لیکن انڈیا کے چار کھلاڑی صرف 24 پر آؤٹ‌ ہو گئے. ٹیم کا ٹاپ آرڈرپوری طرح فلاپ رہا۔ ٹیم کے ابتدائی بازکےایل راہل اورروہت شرما صرف ایک، ایک رن بنا کرپویلین لوٹے، اسی طرح‌ کوہلی ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے. ان کا بلا بڑے میچوں میں نہیں چلتا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی صرف ایک ہی بار30 سے زیادہ رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہیں وہ تینوں عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں بلے بازی کرنے اترے ہیں اورصرف 3.67 کی اوسط سے 11 رن بنائے ہیں۔ سال 2011 میں پاکستان کے خلاف ہونے و الے مقابلے میں وہ 99 رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے، وہیں سال 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف اورآج نیوزی لینڈ کے خلاف وہ صرف ایک ہی رن بنا سکے ہیں۔

واضح‌ رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ شکست پر پورے بھارت میں سوگ کی کیفیت ہے اور ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ پر شدید تنقید کی جارہی ہے.

Leave a reply