کیپٹن ر صفدر چیئرمین نیب کے گھر جا پہنچ گئے ، عجیب سوال اٹھا دیا

کیپٹن ر صفدر چیئرمین نیب کے گھر جا پہنچ گئے ، عجیب سوال اٹھا دیا

باغی ٹی وی : نیب کے ستائے اور پیشیوں سے تنگ مسلم لیگ ن کے رہنما اب چیئرمین نیب کا منی ٹریل لینے لگے. مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن ر محمد صفدر چیئرمین نیب کے گھر جا پہنچے۔اور وہاں سوال کیا کہ میں ا س وقت جس چوک میں کھڑا ہوا ہوں یہ بحریہ ٹاؤن میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا گھر ہے اور یہ گھر میری معلومات کے مطابق آٹھ سے دس کروڑ روپے کا ہے۔

میں چیئرمین نیب سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ اس گھر کا منی ٹریل دے سکتے ہیں،اس گھر کو خریدنے کے سورس بتا سکتے ہیں، اب میں کوئٹہ بھی جاؤں گا اور وہاں لوگوں کو بتاؤں گا کہ بے نامی کیا ہے اور چیئرمین نیب کے اثاثے کتنے ہیں۔میں اب لوگوں کو بتاؤں گا کہ تمہارا باہر کتنا پیسا پڑا ہوا ہے۔اب تمہیں بھی جواب دینا پڑے گا،تم لوگوں کے دروازے تڑوادو،لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتا کروادو،لوگوں کی ماؤں بہنوں کی عزت اچھالو،تم بچ نہیں سکو گے۔

کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں دس سال پارلیمنٹ کا رکن رہااور مجھے یہ حق حاصل ہے کہ میں چیئرمین نیب سے یہ پوچھوں کہ یہ گھر کہاں سے بنا۔یہ حلال سے بنا یا حرام سے بنا۔کیپٹن صفدر نے ایک گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو گھر آپ کو نظر آ رہا ہے یہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا گھر ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کیپٹن صفدر کو روکتا ہے اور ان سے نام پوچھتا ہے کہ کیا نام ہے آپ کا تو ا س پر وہ جواب دیتے ہیں کہ جی صفدر نام ہے میرا اس پر پولیس اہلکار مسکرا کر خاموش ہو جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.