کپتان کی چھٹی،قاسم خان پارٹی کے نئے چئیرمین شیریں مزاری کو جواب،بشری بی بی گیم سے باہر الیکشن کب

لاہور:عمران خان جنرل باجوہ کے بارے میں عمران خان کے الفاظ پر ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نےکہا کہ پہلے جنرل فیض کے ذریعے زبردستی بجٹ منظورکروایا ، شہبازشریف بھی کہتےہیں کہ جنرل باجوہ نے تمام ترصلاحیتیں استعمال کرکے اس ملک کواس نہج تک پہنچایا ہے ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ پرویز الٰہی بھی کہتےہیں کہ وہ تواکثرعمران خان کی نیپیاں ہی تبدیل کرتے رہے،اوربلاول بھٹو تو پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ سلیکٹڈ ہے

ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ شیریں مزاری کا یہ کہنا کہ پاکستان میں‌ دہشت گردی اصل میں امریکہ کواڈے دینے کے بہانے ہیں‌ یہ بات ان کو نہیں کہنی چاہیے ، انکا کہنا تھاکہ وہ منسٹر رہ چکی ہیں، انکا کہنا تھاکہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا ، ابھی موسم سرد برفباری ہورہی ہے،پھرجب برف پھگلے گی تو پتہ چل جائے گا ، طالبان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے

 

پنجاب میں سرپرائز کےحوالےسےایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہاکہ پرویزالٰہی تو پہلے دن سے عمران خان کے ساتھ مخلص نہیں ، کیا سرپرائز دیں گے ،ان کے اپنے صوبائی ممبران ہی نہیں مانیں‌گے،اس کےساتھ ساتھ اگراتنا ہی بھرم ہےتوپھرکے پی میں یہ کچھ کردکھائیں، ان کا کہنا تھاکہ جنہوں نے استعفے دینے ہوتے ہیں وہ دے دیتے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ممبران کہہ رہےہیں کہ ان کے اپنے سائن نہیں یہ جعل سازی ہے اس پر تومقدمہ ہونا چاہیےتھا

پی ٹی آئی کے چیئرمین کے حوالےسے جو باتیں ہورہی ہیں ،عمران خان چیئرمین نہیں رہیں گے اورعمران خان قاسم خان کو چیئرمین پارٹی بنائیں گے ، بشریٰ بی بی کے ساتھ تو معاملات تو درست نہیں ، وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہل ہوئے لیکن آج تک کوئی جواب نہیں دیا،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ چیف الیکشن کمشنرکوعمران خان نے خود لگایا تھا ، اور کہتےتھےکہ وہ بہت ایماندار ہیں‌

عمران خان کے زخمی ہونے کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ جب عدالت جانا ہوتو ٹانگ پر پٹی لگ جاتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی کی صدارت کرنی ہوتی ہے تو ٹھیک ہوجاتےہیں، ان کا شہباز گل کے بارے میں کہنا تھاکہ وہ کتنا ڈراتے دھمکاتے تھے ، کہتے تھے کہ میں جٹ ہوں یہ ہوں فلاں ہوں اوراب جب عدالت جانے کی بات ہوتی ہے توپھر اس کمر کو کچھ ہوجاتا ہےجس کمر کے دوسروں کوطعنے دیتے تھے

آئی ایم ایف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک کا غریب توٹیکس دیتا ہے اگرپھر بھی خزانہ خالی ہےتوپھراس کے ذمہ دارحکمران ہیں ، اس ملک پر سب حکومت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ شہبازشریف غریبوں پر ٹیکس لگارہے ہیں ، اپنے اوپر اورامیروں پر ٹیکس نہیں لگائیں‌گے

انکا کہنا تھاکہ پانچ ہزارکے نوٹ کا رنگ تبدیل کرنے کا اعلان کریں پھردیکھنا کہ کس طرح پانچ ہزار کے نوٹوں کی بوریاں نکل کر باہرآتی ہیں ،ان کا ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ غریب آئی فون تو استعمال ہی نہیں کرسکتا اوراگرکرتا ہے توپھر ٹیکس دیتا ہےلیکن امیروں کے توڈرائیوروں کےپاس آئی فون ہے مگرامیر ٹیکس نہیں دیتے ،

انکا کہنا تھاکہ باہرکے ملکوں میں یہ امیرطبقہ بڑے بڑےمحلات میں جاکررہ رہےہیں ،وہ پیسہ کہاں سے آیا،ملک میں انتخاب کروانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ انتخابات دیر سے کروانا چاہتی ہے تاکہ کچھ عزت بچ جائے ہوسکتا ہےکہ وہ پرفارم کرسکیں‌،مگرپی پی وقت پرانتخابات چاہتی ہے ،کیوںکہ وہ سندھ ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں‌ سیٹیں نکال سکتی ہے اورہوسکتا ہے کہ وفاق کی حکومت مل جائے اس لیے وہ انتخابات تاخیر سےنہیں چاہتے

Comments are closed.