
پشاور: بنوں میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین راہ گیر زخمی ہوئے ۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا،پولیس وین پولیس لائن سے ملک پختون یار خان کو لینے جارہی تھی کہ ڈی آئی خان روڈ پر نشانہ بنایا گیا صوبائی وزیر 9 مئی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے، انہوں نے اس واقعے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
علاوہ ازیں ٹھری میرواہ کے اکری تھانہ حدودِ کے لنک روڈ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ٹائر پنچرہونے کے باوجود کار تیز رفتاری سے بسیرو حسین پاتو سے کرونڈی کے طرف جا رہی تھی کہ اچانک کار سے آگ بھڑک اٹھی کہ تمام تر کوششوں کی باوجود آگ قابو میں نہ آسکی، آتشزد گی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچہ، خاتون اور مرد شامل ہیں۔