بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

0
24
crimw scene

بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

ڈی آئی جی بنوں سید اشفاق انور کے کار لفٹنگ کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ فرحان خان (پی ایس پی) کی نگرانی میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد زمان کے قیادت میں تفتیشی آفیسر میرعلی میردراز دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دیکر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔

جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگاکر حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے کار لفٹنگ کی وارداوتوں میں استعمال ہونے والی ماسٹر چابی بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن محمد زمان نے بات چیت کے دوران نمائندوں کو بتایا کہ مختلف اوقات میں شہر کے مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کی وارداتیں رونما ہونے کے واقعات کے مقدمات درج کرتے ہوئے پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس کی اس سراغ رساں ٹیم نے تفتیش کو آگے بڑھایا اور تفتیش کے جدید ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے پولیس نے قلیل وقت میں ملزمان کا کھوج لگایا اور مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کا انعقاد کرکے گروہ کے ارکان کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے بارگین یونین کے صدر ملک سید جمال کے بارگین سے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی۔

ایس پی انویسٹیگیشن محمد زمان نے کہا کہ مسروقی گاڑیاں لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اسکی نشاندہی پر چھاپہ مارکر چوری کی مزید اسپیئر پارٹس برآمد کرکے تحویل میں لے لی ہیں۔ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ کہ گرفتار ملزمان ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتیں برپا کرکے ان گاڑیوں کے نمبر پلیٹ اور دیگر پرزے تبدیل کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں زیر حراست ملزمان نے کار لفٹنگ،چوری چکاری اور جرائم کی دیگرمتعدد وارداتوں کا اعتراف جرم کرلیا ہے جن سے دوران انٹاروگیشن مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔ گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالی ماسٹر چابی بھی زیر حراست ملزم کے قبضے سے برآمد کرکے تحویل میں لی گئی ہے۔ زیر حراست لفٹنگ کی مقدمات میں باضابطہ طور پر نامزد کردیا گیا ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

Leave a reply