کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

0
30

رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر پیش آیا ہے جہاں مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونےوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔

دوسری جانب مانسہرہ میں خواجہ سرا کے ڈیرے پر فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں خواجہ سراؤں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہےاسپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے خواجہ سراؤں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی خواجہ سرا نے الزام لگایا کہ ملزم سبطین جنسی تعلقات رکھنا چاہتا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فیکٹری ملازم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ گبول ٹاون تھانے میں قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت مقتول اسماعیل کے چچا زیدی گل کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں پولیس اہلکار توصیف الرحمن اور عبدلعلی کو نامزد کیا گیا ہے مقتول کے چچا زیدی گل کے مطابق اسماعیل فیکٹری سے گھر کھانا کھانے آیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے گولی مار دی، مقتول اسماعیل تولیہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اہلکاروں کی فائرنگ سے اسماعیل زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

Leave a reply