کار پر گولیاں چلا دی گئیں، چار افراد کی موت ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

0
104

کار پر گولیاں چلا دی گئیں، چار افراد کی موت ،وزیراعلیٰ کا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے، شیخوپورہ کےعلاقے کالا شاہ کاکو میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔

نامعلوم افراد نے کار سوار 4 افراد کو فائرنگ کر کے مار دیا۔ اتحاد کیمیکل فیکٹری گوجرانوالہ روڑ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 مریدکے نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق کار میں سوار 4 افراد لاہور سے گوجرانوالہ کی طرف جا رہے تھے کہ اتحاد کیمیکل کے پاس نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے چاروں افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حالت کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کالا شاہ کاکو کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔زخمی خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔سفاک ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

Leave a reply