بھارتی فلم کیری آن جٹا 3 کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی ، فلم میں گپی گریوال، سونم باجوہ ، اور پاکستانی فنکار ناصر چنیوٹی مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے.فلم طنزو مزاح سے بھرپور ہے. فلم کراچی سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی. کہاجا رہا ہےکہ اس فلم کی ریلیز سے قبل اس فلم کی کاسٹ پاکستان بھی آئیگی. کیری آن جٹا 3 کی پاکستان میں ریلیز بھارتی فلموں کے لئے شاید راہ ہموار کرنے کا ایک زریعہ بن رہی ہے ، کیونکہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہے.تاہم سینما مالکان کا کہنا ہے کہ
بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے تاکہ اگر پاکستانی فلمیں اچھی نہیں چلتیں تو کم از کم سینماز تو چلتے رہیں اور سینما مالکان اپنے سینما گھر بند کرنے پر مجبور نہ ہوں. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر ، سہیل احمد ، ناصر چینیوٹی سمیت بہت سارے کامیڈیز بھارتی پنجابی فلموں میں کام کررہے ہیں اور انہیں انڈیا کے پنجاب میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. کیری آن جٹا 3 میں ناصر چینیوٹی نے اپنے فن کا جادو جگایا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم میں ان کا کردار کیسا ہے اور انہیں کتنا سکرین ٹائم ملا ہے.