گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے،لاش فریج میں،کیس میں بھائی کا بیان ریکارڈ

گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے،لاش فریج میں،کیس میں بھائی کا بیان ریکارڈ

گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کرنے کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں،عدالت گواہان کے بیان ریکارڈ کر رہی ہے،

شردھا کے بھائی نے دہلی کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ملزم آفتاب میری بہن کو روز مارتا تھا اور پھر روزہی معافی مانگ لیتا تھا، عدالت نے گواہوں کے بیان قلمبند کرنا شروع کر رکھا ہے، شردھا کو گزشتہ برس 18 مئی کو قتل کیا گیا تھا، ملزم آفتاب نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے کر کے لاش فریج میں رکھی اور پھر ٹکڑے شہر میں پھینکے،

شری جے وکاس والکر نے ایڈیشنل سیشن جج منیشا کھورانہ ککڑ کے سامنے استغاثہ کے گواہ کے طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شردھا کوگھر والوں نے آفتاب کے ساتھ نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی اور ملزم کے ساتھ رہتی تھی ،شردھا کے بھائی کا کہنا تھا کہ شردھا نے گھر میں کہا کہ اس کی عمر 25 برس ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کر سکتی ہے، شردھا کے بھائی نے عدالت میں بتایا کہ اسکی بہن اور آفتاب ایک کال سنٹر میں کام کرتے تھے، وہاں سے دونوں کی دوستی ہوئی،شردھا نے جب گھر چھوڑا تو اسکے دو ہفتے بعد ہی گھر بتایا کہ آفتاب اسکے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے اور پھر بعد میں معافی مانگ لیتا ہے کبھی کبھی تشدد بھی کرتا تھا، لیکن دونوں میں دوستی اتنی گہری ہو چکی تھی کہ شردھا آفتاب کو معاف کر دیتی تھی، انہی دنوں ہماری ماں کی موت ہوئی جس کے بعد میں شردھا کو سمھایا لیکن وہ نہ سمجھی،وہ آفتاب کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھی

شردھا کے بھائی کے مطابق اسکے بعد شردھا سے گھر والوں نے رابطہ ختم کر دیا تھا کیونکہ ہم نے دیکھا تھا کہ وہ آفتاب کے علاوہ کسی اور کی بات نہیں سن رہی تھی، کیس میں رکشہ ڈرائیور، شردھا کے پڑوسی نے بھی عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا، عدالت نے شردھا کے بھائی کا بیان ریکارڈ کرنے کے ساتھ تین گواہوں سے جرح مکمل کرنے کے لیے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 12 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے ,میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے مہرولی میں ملزم نے جس فلیٹ میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا تھا ، قتل کے وقت اس نے موٹر چلا دی تھی تا کہ اسکی چیخیں کسی کو سنائی نہی دیں، ملزم نے ممبئی کی شردھا کو قتل کر کے اسکی لاش فریج میں رکھی اور اٹھارہ دن تک لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزم کو دہلی پولیس چھترپور کے جنگلاتی علاقہ میں لے گئی اور تقریبا تین گھنٹے گزارے ،ملزم سے تحقیقات کی گئیں اور اس نے لاش کے ٹکڑے کہاں کہاں پھینکے ان مقامات کے بارے میں ملزم سے پوچھا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم تیز دماغ والا ہے، ملزم کو ہندی آتی ہے لیکن وہ سوالوں کے جواب انگریزی میں دیتا ہے، ملزم نے تسلیم کیا کہ جب وہ لاش کے ٹکڑے کرتا تھا تو اسوقت قتل کرنے کی طرح موٹر چلا دیتا تھا تا کہ ٹکڑے کرنے کی بھی آوازیں دور تک نہ جائیں،

ملزم کے پڑوسیوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ملزم کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتا تھا،شام کو ملزم روز گھر آتا تھا، کسی کے ساتھ اسکی دوستی وغیرہ علاقے میں نہیں تھی، ملزم اپنا کھانا بھی آن لائن ڈلیوری سے منگواتا تھا،اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اگلے روز مارکیٹ گیا وہاں سے 23 ہزار کی فریج خریدی، اسے گھر لایا اور لاش فریج میں رکھ دی، جس چاقو سے ملزم لاش کے ٹکڑے کرتا تھا اسے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

Comments are closed.