صحافی کی گمشدگی کا معاملہ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل،پیپلزپارٹی کواعتراض

اسلام آباد:صحافی کی گمشدگی کا معاملہ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل،پیپلزپارٹی کواعتراض،اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے جیو نیوز کے رپورٹر کے لاپتہ اور واپسی کے معاملے پر جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ کی جانب سے جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ اے آئی جی اسپیشل برانچ سندھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی سندھ پولیس بھی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کاحصہ ہونگے، صحافی کے لاپتہ اور بازیابی کے معاملے پر کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سےکوآرڈینشن کرے گی، اور واقعے کےمحرکات جاننےکیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران یقینی بنائیں گے کہ واقعےکی رپورٹ شفاف ہو۔
اق
جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید آج گھر واپس پہنچے تھے، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے، صحافی علی عمران کے لاپتہ ہونے کامقدمہ تھانہ سچل میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نےصحافی علی عمران کےمعاملے کا نوٹس بھی لیا تھا۔

علی عمران کے لاپتہ ہونے پرصحافتی تنظیموں اورایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ علی عمران کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیاجائے ۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اس کمیٹی کی تشکیل پرخوش دکھائی نہیں‌دے رہی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کا کہنا کہ وہ خود اس واقعہ کی تحقیقات کرنا چاہیتے ہیں

Comments are closed.