فری فلسطین کی شرٹ پہنے سٹیڈیم میں جانیوالےنوجوان پر مقدمہ درج

پولیس نے نوجوان کو چاند کھیڑا پولیس سٹیشن منتقل کیا
0
71
free

فری فلسطین کی شرٹ پہنے سٹیڈیم میں جانیوالے آسٹریلوی نوجوان پر بھارت میں مقدمہ درج کر لیا گیا
بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی علاقے احمد آباد کے سٹیڈیم میں گزشتہ روز بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کا فائنل ہوا، ایسے میں ایک نوجوان سٹیڈیم میں داخل ہوا، جس نے فری فلسطین کی شرٹ پہن رکھی تھی،نوجوان بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا اور کوہلی کو گلے لگا لیا، موقع پر ہی میچ کو روک کو نوجوان کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے نوجوان کو چاند کھیڑا پولیس سٹیشن منتقل کیا جہاں اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،نوجوان کی شناخت وین جانسن کے طور پر ہوئی

احمد آباد پولیس کے مطابق نوجوان نے خود کو ویرات کوہلی کا فین بتایا اور کہا کہ وہ میچ دیکھنے آیا تھا اور کوہلی تک پہنچ گیا، نوجوان کے خلاف گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم میں غیر مجاز داخلے پر آئی پی سی کی دفعہ 332، 447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا فائنل میچ کے دوران سیکورٹی کی خلاف ورزی کرکے میدان میں داخل ہونے والے شخص نے کہا، "میرا نام جان ہے،میں آسٹریلیا سے ہوں، میں ویرات کوہلی سے ملنے (میدان میں) داخل ہوا تھا۔ میں فلسطین کی حمایت کرتا ہوں.نوجوان نے آزاد فلسطین کے نعرے والی ٹی شرٹ اور فلسطینی پرچم کے رنگ کی تھیم والا ماسک پہن رکھا تھا۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، زمینی حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار کے قریب شہادتیں ہو چکی ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اسرائیل نے ہسپتالوں، سکولوں، مساجد، چرچ کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل نے امدادی سامان کے قافلوں، ایمبولینس گاڑیوں پر بھی بمباری کی، اسرائیلی بمباری میں صحافی بھی مارے جا چکے ہیں.

ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

Leave a reply