پشاور:پشاور میں بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب بھی ملوث نکلا۔
باغی ی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹا، مسلح ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر گاڑی میں فرار ہوئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 36 گھنٹوں میں ڈکیتی ٹریس کر لی-
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اڑھائی کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے، مزید رقم کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ کا خشک سالی الرٹ پر تشویش کا اظہار
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بینک کیش ڈکیتی میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب ملوث ہے، ملزمان نے تین کروڑ روپے سے زائد رقم بینک کی گاڑی سے لوٹے جیو فینسنگ کی مدد سے گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے مزید تین ملزما ن گرفتار کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق لوٹی گئی رقم تین کروڑ سے زائد تھی تاہم کیش وین میں اصل رقم کتنی تھی، اس حوالے سے بینک سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، بینک کیش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عید کے بعد تک ملتوی
پولیس نے واقعے کی مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈکیت چار تھے، جن میں سے دو موٹر سائیکل پر آئے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور لوٹی گئی باقی رقم کی برآمدگی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
علیمہ خان کا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار