ملک رشید احمد خاں ایم این اے NA138 مسلم لیگ ن گزشتہ روز ٹبہ نین وال کھڈیاں میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے معصوم بچے عبدالرحمن کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا ملک رشید خان نے ہر متاثرہ خاندان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کروائی جبکہ پولیس افسران سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا
ملک رشید احمد خاں نے لواحقین سے کہا کہ آپ کو جس جگہ بھی میری ضرورت ہو میں حاضر ھوں
ایم این اے نے ملزمان کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ایسے گھناؤنے جرم کرنے والوں کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے
Category: قصور

معصوم بچے کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ

ہڑتال سازش
تاجر برادری کی ہڑتال سازش ہے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قصور کے راہنما و سابقہ ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے کہا کہ تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری منی لانڈرنگ اور روٹی کپڑا اور مکان کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کی جھوٹی باتوں میں نا آئیں انہوں نے ملک و ملت و لوٹا ہے اور اب یہی ٹولہ اپنے فائدے کی خاطر تاجر برادری کو استعمال کر رہا ہے

قصور کا آرٹسٹ حکومتی تعاون کا طلب گار
قصور کے گاؤں باہمنی والا کا آرٹسٹ حکومتی تعاون کا طلب گار
تفصیلات کے مطابق قصور کے نزدیک گنڈہ سنگھ روڈ پر واقع گاؤں باہمنی والا کا رہائشی حکیم اصغر جو کہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے ،نے شیشے کی بوتلوں میں خانہ کعبہ،مسجد نبوی اور دیگر چیزوں کے ماڈل بنا لئیے یہ سارا کام انتہائی نفیس اور قابل رشک ہے حکیم اصغر نے گورنمنٹ سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ اس فن کو وسعت دے کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا جا سکے
کیری ڈبے سے چرس برآمد
قصور
کوٹ رادہاکشن ظفرکے ناکہ پر پولیس نے 1525 گرام چرس برآمد کر لی
تفصیلات کے مطابق ظفر کے پولیس ناکے پر ایک سوزوکی بولان کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر ایک پیکٹ چرس برآمد ہوا وزن کرنے پر 1525 گرام ہوا پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا دوران تفتیش ملزم نے اپنا نام محمد سلیم بتایا
ٹبہ نین وال میں بچے سے نامعلوم افراد کی زیادتی
کھڈیاں خاص ، قصور:-
ڈھولن ہٹھاڑ کے نواحی گاؤں ٹبہ نین وال میں 10 سالہ بچے کو ساتھ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھڈیاں خاص سے 6 کلومیٹر دور واقع گاؤں ٹبہ نین وال کا رہائشی 10 سالہ بچہ بکریاں لے کر کھیتوں میں گیا تھا۔
رات کو گھر واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کردی ۔ رات بھر تلاش کرنے کے بعد بچے کی تشدد زدہ لاش گنے کے کھیت سے برآمد کر لی گئی ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
ہڑتال پر تاجر تنظمیں آمنے سامنے
تاجر برادری کی ہڑتال تاجر برادری دو گروہوں میں تقسیم
تفصیلات کے مطابق تاجر تنظیمیوں نے کل ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کی تھی جبکہ بعض تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا جس سے تاجر برادری تقسیم ہوکررہ گئی ہے۔قصور میں ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال پر تاجردو گروپوں میں تقسیم ہوگئے،ایک گروپ نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیاتھا جبکہ دوسرے گروپ نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا قصور ٹریڈرز الائنس اور انجمن تاجران احسان ظہیر گروپ نے ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری طرف چونیاں کوٹ رادہاکشن پتوکی میں بھی تاجر تنظمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں مارکیٹ جزوی طور پہ کھلی رہیں انجمن تاجران صوفی حنیف گروپ نے ہڑتال کی اور مین بازار غلہ منڈی خالد مارکیٹ جزوی طور پہ بند رہی شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر حسن خان نے ہڑتال کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شادی ہال کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا
ایسی سڑک جہاں ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے
نول سٹاپ رائیونڈ روڈ پر بارش ہو یاں نا ہو پانی ہر وقت موجود
تفصیلات کے مطابق نول سٹاپ پر سڑک ہر وقت جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے اور ایسا صرف بارش کی بدولت ہی نہیں عام دنوں میں بھی یہی حالت ہوتی ہے چونکہ سڑک بلکل ٹوٹ چکی ہے اور جگہ جگہ کافی بڑھے گڑھے ہیں اور سڑک آبادی سے کچھ گہڑائی میں ہے اس لئے مقامی آبادی کا استعمال شد پانی سڑک پر جمع رہتا ہے جس سے گزرنے والوں مسافروں کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی دشواری ہوتی ہے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک اونچی کرکے نئی تعمیر کی جائے تا کہ گزرنے میں آسانی ہو
مسلسل 1 گھنٹہ تیز بارش
قصور اور گردو نواح میں تیز بارش
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں مسلسل ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک بارش پڑنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گلی محلوں میں نالیوں کا گندہ پانی جمع ہو گیا تیز بارش کی بدولت کھیت پانی سے بھر گئے جو کہ کسانوں کیلئے بہت خوشی کی بات ہے قصور شہر میں پرانا لاڑی اڈہ ایم اے جناح روڈ مسجد نور بلدیہ چوک اور دیگر شاہراہوں پر قائم کھڑا ہو گیا جو کہ میونسپل کارپوریشن کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
قصور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
قصور
پورے ملک کی طرح شہر قصور میں بھی تاجر برادری کی طرف سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
تفصیلات کےمطابق تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال پر عمل کرتے ہوئے شہر قصور کے تاجروں کی طرف سے کاروبار زندگی معطل ہر قسم کی دکانیں بند حتی کہ قصور کی واحد سبزی و فروٹ منڈی بھی بند شہری پریشان بسیں بھی بند شہری سفر سے محروم تاہم گلی محلوں میں اکا دکا دکانیں کھلی ہیں مگر ابھی تک کسی ناخوشگوار واقع کی اطلاع نہیں ملی
دو افراد جانبحق
قصور
کوٹرادھاکشن روڈ ایکسیڈنٹ دو افراد جانبحق
تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن روڈ پر واقع ظفرکے گاؤں میں ایکسیڈنٹ ہوا جس میں دو افراد ہلاک
حادثہ موٹرسائیکل اور کار کے ٹکرانے سے پیش آیا
ہلاک ہونے والوں کی شناخت شبیر اور شریف کے نام سے ہوئی دونوں افراد نزدیک گاؤں کے رہائشی ہیں
کار سوار بھاگنے میں کامیاب









