ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے آج ننکانہ کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے پہلے سہولت بازار کا وزٹ کا اور وہاں پر لگائے سٹالز کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے سہولت بازار میں آئے خریداروں سے گفتگو کی۔ کمشنر لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں میں بہترین اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی ہدایت کی۔
سہولت بازار کا وزٹ کرنے کے بعدکمشنر لاہور ڈویزن ذوالفقار احمد گھمن نے گوردوارہ جنم استھان کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر نے گوردوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کو دیکھا۔
Category: ننکانہ

کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کا دورہ ننکانہ

ننکانہ،نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
ننکانہ: نمائندہ باغی ٹی وی
ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ نزد گریڈ اسٹیشن تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 16 سالہ محمد انصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےموقع پرہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد انصر کی ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کر دی۔ریسکیو زرائع
ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ینگسن آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،سی او ہیلتھ سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں جنرل وارڈ اور چیسٹ فی میل وارڈ کا افتتاح
ننکانہ صاحب:رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جنرل وارڈ اور چیسٹ فی میل وارڈ کا افتتاح کر دیا،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر کامران واجد،ایم ایس، ڈاکٹر افتخار محی الدین سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل( ر) محمد ہاشم ڈوگر کا دورہ ننکانہ
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائیت پر صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر نے ننکانہ صاحب میں سہولت بازار کا دورہ کیا انہوں نے سہولت بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز پر رکھی گئی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے سہولت بازار میں آئے خریداروں سے بازاروں میں فراہم کی گئی سہولیات اور مسائل کے بارے بھی پوچھا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کسان خوشحال ہو رہا ہے،پوری دنیا پاکستان سے کرونا وائرس کے خاتمے پر وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے پاس مہنگائی کا رونا رونے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،مہنگائی کو ہر حال میں کنٹرل کریں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدائیت کی کہ ضلع بھر میں سہولت بازاروں کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور کا اچانک دورہ سانگلہ ہل
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدکا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سستا سہولت بازار سانگلہ ہل کااچانک دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اے ڈی سی آر محمد عثمان خالد، اے ڈی سی آرفنانس رانا امجد، اسسٹنٹ کمشنرسارا لونی بھی موجود تھیں۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے سہولت بازار میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ننکانہ،تھانہ مانگٹانوالہ پولیس کی کاروائی
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
نمائندہ باغی رپورٹ کے مطابق ڈی پی اواسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر تھانہ مانگٹانوالہ پولیس کی کاروائی۔ ہاوس رابری کے مقدمہ میں 8 سال سے مطلوب 2 اشتہاری ملزمان نواز اور فریاد گرفتار۔ ترجمان ننکانہ پولیس.
ننکانہ،سانگلہ ہل میں سہولت بازار کا انتظام
رپورٹ بائے: عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانگلہ ہل میں اسسٹنٹ کمیشنر سانگلہ ہل کی زیر نگرانی ریلوے مال گودام میں عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر سہولت بازار قائم کیا گیا۔ جس میں تمام تر ضروریات زندگی کی اشیاء خورد و نوش کریانہ چینی آٹا سبزی فروٹ گوشت براٸلر مٹن بیف وغیرہ سستی اور معیاری سرکار مقررکردہریٹ پر دستیاب ہیں۔
ننکانہ،موڑ کھنڈا روڈ پر وین حادثہ
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق بچیکی، موڑ کھنڈا روڈ پر اڈا بجلی گھر کے قریب ویگن بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی. حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 زخمی۔
ذرائع ریسکیو 1122
ضلعی صدر پی ٹی آئی و کوآرڈینیٹر وزیر داخلہ پیر سرور شاہ کی تباہ کن بولنگ جاری
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان)
نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہاں اپوزیشن جماعت ٹاس جیت کرحکومت مخالف تحریک کی بیٹنگ کا آغاز کر چکی ہے۔وہی حکومت کے نوجوان باؤلر ضلعی صدر پی ٹی آئی و کوآرڈینیٹر وزیر داخلہ پیر سرور شاہ نے اپنی تباہ کن بولنگ کا آغاز کر دیا۔اپنےپہلے ہی سپیل میں نوجوان باؤلر نےحریف جماعت کے تین بیسٹ مین کو آؤٹ کر کے آپنے ڈگ آؤٹ کا حصہ بنا لیا۔پی ٹی آئی کے ڈگ آؤٹ کا حصہ بننے والوں میں
منڈی فیض آباد سے ریاض بھٹہ،حاجی اشرف قاضیاور مغلاں والا سے محمد اکمل شامل ہیں۔
اس موقع پر حکمران جماعت کی نمائندگی کرنے والوں میں پیر قیصر شاہ(چیرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی ننکانہ)،رائے فیصل محمود کھرل(صدرآئی ایس ایف ضلع ننکانہ),لیاقت سندھواور رائے عمر حیات تھے۔









