Category: پاکستان

  • ایک اور صحافی کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

    ایک اور صحافی کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

    اسلام آباد: پاکستانی صحافی کامران یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف کا اکاؤنٹ ٹویٹر نے معطل کردیا. کامران یوسف کا اکاؤنٹ بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر تبصرہ کرنے سے معطل کیا گیا، تاہم یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ٹویٹر نے کامران یوسف کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا. انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ٹویٹر نے میرا اکاؤنٹ صرف اس وجہ سے معطل کردیا ہے کہ میں نے ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان پر تبصرہ کیا۔ شرم کی بات ہے کہ ٹویٹر پر واپس آنے کے لئے مجھے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی”.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹویٹر نے مسلئہ کشمیر پر بولنے والے پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل کیے ہیں. جس پر ٹویٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

  • شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے کیا آگاہ

    شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے کیا آگاہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینافری لینڈسے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ کامقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نےیکطرفہ اقدام سےخطےکےامن وامان کوشدیدخطرات سےدوچارکردیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو سےخوراک، ادویات ، بچوں کادودھ تک میسرنہیں ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نےمقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ذرائع مواصلات پرمکمل پابندی عائد ہے، وزیرخارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو سلامتی کونسل کے آج بلائےگئے اجلاس پرآگاہ کیا،

  • اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن کی جانب سے 21 اگست کو ہونے والے اجلاس کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروادی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسلم لیگ نواز کے ملک وارث کلو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس 21 اگست کو طلب کر رکھا ہے،

    اپوزیشن کی جانب سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،مریم نواز کی گرفتاری اورکشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی،

  • بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام، انسانیت اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں. پاکستان کے دشمن دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،

    مصطفیٰ کمال نے کہاکہ جب جب تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی ہے تب تب پاکستان میں بم دھماکے ہوتے ہیں، بھارت کشمیر میں ناکامی کا غصہ پاکستان میں بم دھماکے کروا کر نکالتا ہے،
    بلوچستان سے گرفتار کئے گئے کلبھوشن یادیو اور اس جیسے دیگر دہشتگرد جاسوسوں کو انکے انجام تک جلد پہنچانا ضروری ہے، بلوچستان نے قیام امن میں بہت قربانیاں دی ہیں، اسکے باوجود قوم متحد ہے. دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، انہوں‌نے کہاکہ
    پاکستان کی فوج 7 لاکھ نہیں 22کروڑ منظم عوام ہیں. پاکستانی کی عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

  • سلامتی کونسل کے کتنے اراکین سے رابطہ ہوا، فرانس سے متعلق کیا ہے خبر؟ وزیرخارجہ نے بتا دیا

    سلامتی کونسل کے کتنے اراکین سے رابطہ ہوا، فرانس سے متعلق کیا ہے خبر؟ وزیرخارجہ نے بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے5مستقل ارکان میں سے4سےرابطہ ہوچکاہے، فرانس کے صدر سےرابطے کی کوشش کررہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان نےخطےکی بہتری کے لیے کردار ادا کیا ہے، فرانس سےبھی رابطہ کریں گےاوراپنانکتہ نظربتائیں گے، وزیراعظم عمران خان نےصدرٹرمپ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے امریکی صدرکو آگاہ کیا

  • ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں ایک اور بڑا سانحہ

    ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں ایک اور بڑا سانحہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کے چلڈرن وارڈ میں ائیر کنڈیشنڈ خراب ہونے سے 8 گھنٹوں میں چھ پھول مرجھا گئے
    ۔ چلڈرن وارڈ کے اے سی رات گئے خراب ہو گئے جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ بچوں کے لواحقین کا ایم ایس کے کمرے کے باہر ایم ایس نے لواحقین کو مطمئین کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طلب کر لیا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ سرا سر انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے
    اے سی خراب ہونے کا کوئی معاملہ نہیں تمام بچوں کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر

  • پاک فوج کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاک فوج کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

    صدر آزاد کشمیر اور آرمی چیف کے مابین ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور اشتعال انگیزیوں کیخلاف باہم گفتگو کی گئی، اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج مکمل طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہے،

  • سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں‌ ناکام رہی تو کیا ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے گریزاں ہے، سلامتی کونسل بھارت پردباؤڈالنے میں ناکام رہی تو اسکی ساکھ پرسوالیہ نشان ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی بدترین مثالیں دنیا میں عام ہوچکی ہیں، 1974میں اقوام متحدہ سمیت پوری دنیابھارت کوایٹمی تجربات کرنےسےنہ روک سکی، اگر مقبوضہ وادی میں نسل کشی کاعمل جاری رہاتوبوسنیا جیسےحالات کاسامناہوگا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 70سالہ بربریت کے باوجود بھارت کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکا،

  • وہاڑی : 60 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ٹھینگی کا منشیات ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن

    تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش علی اصغر عرف ببی کو گرفتار کر لیا گیا پولیس تھانہ ٹھینگی نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا.

    کاروائی کے دوران60کلو 560گرام چرس برآمد کی گئی.ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے.

  • وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کچلاک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی،

    وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، واضح‌ رہے کہ کوئٹہ میں کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں‌ بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخًی ہوئے ہیں، دھماکہ آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا. دھماکہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا، امام خطبہ دے رہے تھے جب دھماکہ ہوا لوگ خطبہ سن رہے تھے، مسجد میں دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے.