راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے سوشل میڈیا پر ڈھوک کشمیریاں میں بچے کو الٹا لٹکا کر مارنے کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد/مدرسہ کا تعین کرکے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گو کہ ویڈیو موسم سرما کی لگتی ہے اور اس سے قبل واقعہ رپورٹ نہ ہوا ہے، راولپنڈی پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ہر صورت واقعہ میں ملوث زمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نیچے ویڈیو کا سکرین شاٹ دیا گیا ہے

Category: راولپنڈی

راولپنڈی مدرسہ کے بچے کی وائرل ویڈیو سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک شخص گرفتار
راولپنڈی :تھانہ ائیر پورٹ پولیس کا سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ریلوے کالونی و گردونواح کے علاقہ میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کی نگرانی میں کیا گیا۔
آپریشن میں پولیس نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی.باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق
دوران سرچ آپریشن 25 گھر اور 5 کرایہ داران کو چیک کیا گیا جبکہ 65 اشخاص کے کوائف نوٹ کیے گئے.آپریشن کے دوران رضوان یونس سے اسلحہ ناجائز 1 رائفل معہ 30 روند اور 1 پسٹل معہ 12روند برآمد کیے گئے, ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرلیا
راولپنڈی:تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا .باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق ملزم بابر خان سے 1کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی.ملزم بابر خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈی سی راولپنڈی 29 جون کو واہ کینٹ کھلی کچہری لگائیں گے
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا مورخہ 29 جون 2019 بروز ہفتہ بوقت 2:30 بجے بمقام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لوسر شرفو واہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

راولپنڈی پارک کی از سر خود نو تعمیر شیخ رشید نے عوام کے دل جیت لیے
راولپنڈی(رپورٹ باغی سپیشل) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک منگٹال میں جب شیخ رشید جیت کر قومی اسمبلی پہنچے تو انہیں لیڈیز پارک کا منصوبہ ملا لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا جب اگلی حکومت 2013 میں مسلم لیگ ن کی آئی تو ان کے ایم پی اے اور ذمہ داران کو جو رقم ملی انہوں نے صرف چاردیواری کرکے باقی رقم ہڑپ کرلی لیکن اب دوبارہ شیخ رشید وزیر ریلوے بنے تو انہوں نے اس پارک کی از سر خود نو کی تعمیر کا حکم دیا, اہل علاقہ نے باغی ٹی وی کو بتایا کے ہمارے علاقے میں کوئی پارک نہیں تھا ہمیں خوشی ہوئی کے پارک بن رہا ہے لیکن جب دیکھا یہ صرف نام کا ہی تھا اور یہاں دیواریں کھڑی کردی گئی اور یہ نشئ افراد کی آماجگاہ بن گیا اور اس کے اطراف میں کوڑا کا ڈھیر لگانا شروع کردیا گیا اب شیخ رشید صاحب کے شکر گزار ہیں وہ اس پارک کو اصلی حالت میں بحال کررہے ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پارک کے نام سے جو گزشتہ حکومتوں نے پیسے کھائے اس کا احتساب کیا جائے


کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنا مہنگا پڑ گیا نام گروتھ شیڈول میں شامل
راولپنڈی :کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سات افراد کے نام تیس دن کے لئے فورتھ شیڈول میں ڈال دیے گئے. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سات افراد کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا جن میں عبیداللہ ولد قاری عبداللہ, ملک عرفان علی ولد عطاء ملک, عبدالشکور ولد محمد ایوب, مرزا سلیم بیگ ولد عبدالخالق بیگ, ممتاز خان ولد خشید خان اور محمد عثمان ضیاء ولد محمد بشیر شامل ہیں.

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرلیا
راولپنڈی :تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالمنیب گرفتار کر لیا۔
ملزم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے سورس آف سپلائی معلوم کرنے کا تحرک جاری ہے۔
راوالپنڈی: ڈھوک الٰہی بخش سے 11سال کی بچی اغوا
راوالپنڈی:ڈھوک الٰہی بخش سے 11سال کی بچی اغوا.اغواکار موٹر سائکل پرائے اور بچی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے. علاقے میں خوف کی فضا .راوالپنڈی سے ذرائع کے مطابق علاقہ ڈھوک الہٰی بخش سے ایک 11 سالہ بچی کو دو موٹر سائیکل اغوا کرنے کے بعد کی نامعلوم علاقے کی طرف چلے گئے ہیں. تھانہ وارث خان پولیس نے بچی کے اغوا کا واقعہ درج کر کے اغوا کاروں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں کی تلاش جاری ہے اور راوالپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور بچی کو اغواکاروں سے جلد سے جلد چھڑانے کا ٹسک دے دیا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی راوالپنڈی میں کچھ عرصہ پہلے اغوا کے واقعات ہوئے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پا یا جاتا ہے.

تلہ گنگ میں دو افغانی گروپوں میں تصادم، ایک شخص جان بحق، 14 زخمی
تلہ گنگ میں دو افغانی گروپوں میں تصادم کے نتیجے ایک شخص جاں بحق 14 زخمی ہوئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرچند مسلح افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ افغانی گروپوں نے ہسپتال پہنچ کر بھی فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کے موقع پر پہنچنے سے مزید نقصان نہیں ہوا ۔
واضح رہے یہ افغانی خاندان ہے جو عرصہ دراز سے تلہ گنگ میں آباد ہے ان کی آپس میں کافی عرصہ سے دشمنی چل رہی تھی جس کی وجہ سے آج ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر لاٹھیوں ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس پر دوسرے گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے جس میں ایک جانبحق اور تین شدید زخمی ہیں زخمیوں کو جب ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو پہلے گروپ نے ہسپتال میں بھی ان پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ہسپتال میں موجود عملہ اور مریض جان بچانے کے لئے ایمرجنسی گیٹ کو بند کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال میں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے حالات کو قابو کیا بعدازاں زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈیا سے میچ ہارا تو بھارت کے وزیر داخلہ نے اسے سرجیکل سٹرائیک قرار دیا
بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کر رہا ہے، قوم فوج کے ساتھ ہے. میجر جنرل آصف غفور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان پر اسٹرائیک کر دیا جس پر پاکستان کی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور میدان میں آ گئے اور انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب دیا،Dear @AmitShah yes ur team won a match. Well played.
Two things with different denominators can’t be compared. So are strikes & match. If in doubt please see results of our Nowshera counter strikes & response to IAF violation on 27 Feb19 downing two Indian jets.
Stay Surprised. https://t.co/cY089VmYIe— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 17, 2019
پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی ہے لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، میچ اور اسٹرائیک مختلف چیزیں ہیں، اگر شک ہو تو 27 فروری کو نوشہرہ پر ہماری جوابی اسٹرائیک اور بھارتی طیاروں کا انجام دیکھ لیں جنہیں ہم نے مار گرایا، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
کشمیر،عسکریت پسندوں کی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ










