سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر نے قصور کا دورہ کیا
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اخوت یونیورسٹی للیانی قصور کا دورہ کیا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان،ایس پی سکیورٹی موارہن خان،اے ایس پیز بھی ہمراہ تھے ، ادارہ اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے وفد کا استقبال کیا۔
سی سی پی او لاہور ،ڈی آئی جی آپریشنز کا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ، پولیس افسران نے یونیورسٹی میں فراہم کی جا رہی بورڈنگ و تعلیمی سہولیات کے معیار کو سراہا۔
۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ہونہار غریب طلبہ کو یونیورسٹی میں مفت تعلیم اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نئی نسل کو اعلٰی تعلیم و تربیت کی فراہمی ملک کے درخشاں مستقبل کی ضمانت ہے
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اقوام عالم میں پاکستان کا مثبت تشخص قائم کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔یونیورسٹی میں قومی یگانگت،اخلاص، ایمان اور احسان کے اصولوں کی ترویج ہو رہی ہے۔ڈ
ڈاکٹر امجد ثاقب کا اعلٰی پولیس افسران کے یونیورسٹی کے دورہ ،طلبہ کی حوصلہ افزائی پراظہار تشکر کیا ، اخوت یونیورسٹی میں زیر تعلیم مختلف صوبوں کے طلبہ نے اپنے ملک کے لئے جذبات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو اعزازی شیلڈ پیش کی