سی سی پی او پشاور کی سربراہی میں کرائم میٹنگ

0
107
CCPO Peshawar

سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی سربراہی میں کرائم میٹنگ اور تھانہ گلبہار کا دورہ.
ترجمان سی سی پی او پشاور محمد عالم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی سر براہی میں فقیر آباد ڈویژن پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس پی فقیر آباد ڈویژن کے دفتر تھانہ گلبہار میں ہونے والے میٹنگ میں ایس پی ڈاکٹر محمد عمر ، اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ، ڈی ایس پی گلبہار شکیل خان اور فقیر آباد ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز اس موقع پر موجود تھے، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے سٹریٹ کرائمز، قبضہ گروپ، منشیات فروشوں خصوصا آئس ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کئے گئے اقدامات اور زیر تفتیش کیسز کا تقابلی جائزہ لیا گیا، انہوں نے تمام زیر التواء کیسز میں دئیے گئے ٹائم فریم کے تحت حل کرکے جرائم کی تفتیش کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور جامع تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر نوانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایت کی،

ترجمان کے مطابق سی سی پی او سید اشفاق انور نے سنگین جرائم رونماء ہونے کی صورت میں جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ کرکے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی بھی سختی سے ہدایت کی ، انہوں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے ہاٹ سپاٹس کا تعین کرکے سرپرائز ناکہ بندیاں ، سنیپ چیکنگ ، انفارمیشن بیسڈ سرچ اپریشنز اور پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفتیشی نظام میں بھی مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی،میٹنگ کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کی تفتیش کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور جامع تفتیش کو یقینی بنانے کی خاطر سنگین جرائم کی صورت میں متعلقہ آپریشن اور انوسٹی گیشن آفیسرز خود کرائم سین پر تفتیشی عمل اور شواہد اکھٹے کرنے کی نگرانی کریں تاکہ جامع تفتیشی عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے، قبضہ گروپ، منشیات فروشوں خصوصا آئس،غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جامع کریک ڈاون کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور اہم و حساس سرکاری عمارتوں میں موک ایکسر سائز کرکے سکیورٹی آڈٹس کا سلسلہ تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوں

ترجمان نے مزید لکھا کہ سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے پوری جانفشانی، یکسوئی اور ایمانداری سے ٹیم ورک کرکے عوام عزت نفس کا خاص خیال رکھیں ،انہوں نے پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام سمیت معاشرتی مسائل کے خاتمہ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرنے اور اس ضمن میں علاقہ عمائدین کے ساتھ قریبی روابط رکھنے سمیت علاقائی سطح پر پی ایل سی ممبران کے ساتھ رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی ،ہوائی فائرنگ، منشیات اور اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دینے سمیت اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد اور حالیہ جیل سے رہا شدہ افراد کی بھی کڑی نگرانی کی ہدایت کی
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ترجمان محمد عالم نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطرسی سی پی او پشاور سید اشفا ق انور نے تھانہ گلبہار کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے تھانے کا ریکارڈ ، رجسٹرات کے تکمیلات، مختلف دفاتر، رہائشی بیرک اور اندرونی ، بیرونی سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ،ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر نے اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کیلئے اٹھائے گئے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،سی سی پی او سید اشفاق انور نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ ، ویمن ڈسک کا بھی جائزہ لیا گیا، انہوں نے محرر سٹاف کو ہدایات کے دوران کہا کہ تھانہ آنے والے سائلین بزرگوں اور خواتین کی بروقت دادرسی کی جائے اور شہریوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے.

Leave a reply