سی ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن

0
34

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے پارک انکلیو 3 کی سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن شروع کردیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے بتایا کے سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے مٹی کے گھر اور جھگیاں بنائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر کے 200 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔ آپریشن میں 50 جھگیاں، 30کچے گھر، چار دیواریاں اور بھینسوں کے باڑے بھی مسمار کئے گئے ہیں۔ آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی جاری ہے۔ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری استعمال کی جارہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ابھی جاری ہے۔

Leave a reply