وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 13روٹس پر 300 میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ

0
60

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 13روٹس پر 300 میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ

سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں کوجدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کےلئے مزید13 روٹس پر میٹرو بسیں چلائے گا۔ اس حوالے سے نسٹ نےروٹس کا ڈیزائن تیار کرکے سی ڈی اے کے حوالے کردیا ہے، یہ بسیں دو مراحل میں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 6 روٹس پر150 بسیں چلائی جائیں گی جبکہ مزید 7 روٹس پر میٹرو بسیں آئندہ سال جون کے بعد چلانے کا منصوبہ تیارکیاگیا ہے۔

سی ڈی اے حکام نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مزید روٹس پر 300 میٹرو بسیں مرحلہ وارچلا نے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں جی سیریز اور ایف سیریزسیکٹرز میں 6 روٹس پر150بسیں چلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے آئندہ سال کام شروع ہوگا اورامید ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ بسیں مارچ اپریل میں روٹس پر گامزن ہوں گی۔حکام نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز میں 7 روٹس پر150مزید میٹرو بسیں چلائی جائیں گی جس پر آئندہ سال جون میں کام شروع ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
ان بسوں کے روٹس پر آنے سے وفاقی دارالحکومت کے ہر سیکٹرکےلئے باآسانی سفر کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو بسوں کے روٹس کا ڈیزائن تیارکرنے کےلئے ہم نے ’’نسٹ‘‘سے رابطہ کیا ، انہوں نے اس روٹس کا ڈیزائن تیارکرکے سی ڈی اے کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کے شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ قبل ازیں سی ڈی اے نے کورال سے پمز اور بھارہ کہو سے پمز تک شہریوں کی سہولت کےلئے میٹرو بس سروس شروع کی ، پہلے یہ سروس مفت فراہم کی گئی جبکہ 12 ستمبر سے اس سروس کا مناسب کرایہ مقررکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس میں سواریو ں کا رش دیگرپبلک ٹرانسپورٹ کی نسبت بہت زیادہ ہے۔

Leave a reply