اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

0
46

سی ڈی اے نے اتا ترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کر دیا ہے، اس سے قبل اس منصوبے پر کام نہایت سست روی کا شکار تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موئثر نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا ہے اور اب یہ منصوبہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں اتا ترک ایونیو پر بیس(Base) اور سب بیس(Sub-base) کے کام میں تیزی لاتے ہوئے خیابان سہروردی کے نادرہ چوک تک بیس اور سب بیس کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فضل حق روڈ سے نادرہ چوک کی طرف اتا ترک ایونیو پر بیس اور سب بیس کا کام تیزی سے جاری ہے، آئیسکو کی سروسز لائن کی منتقلی اس منصوبے میں ایک بڑی رکاوٹ تھیں تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں آئیسکو کی سروسز کو منتقل کر دیا جائے گا۔اسی طرح منصوبے میں کلورٹس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ڈرینج سسٹم کا کام تیزی سے جاری ہے،

رپورٹ کے مطابق اتاترک ایونیو وفاقی دارالحکومت کی ایک ایسی شاہراہ ہے جسے سینکڑوں لوگ اس ایونیو پر واقع اپنے دفاتر میں رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شاہراہ پر ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کو رواں کرنے کے لیے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،

دریں اثناء سی ڈی اے نے چیئرمین کی منظوری سے مختلف افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے ہیں، اسی طرح ایک ہی شعبہ میں تین سال تک کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تبدیلیوں‌ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،
محمد اویس

Leave a reply