عوامی مقامات پرکرونا سے بچاو کے لیے کوئی انتظامات نہ کیے جاسکے

0
24

لاہور:عوامی مقامات پرکرونا سے بچاو کے لیے کوئی انتظامات نہ کیے جاسکے،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے صحت کے معاملات کو چلانے والے محکمے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی طرف سے اہم انکشاف کیا گیا ہے، جس میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیرکوبروئے کارنہ لانے کا اقرار کیا گیا ہے

ذرائع کےمطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی طرف سے 23 اپریل کو اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ صوبے کے پبلک مقامات پرجراثیم کش الات نہیں لگا سکے

ذرائع کے مطابق یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ کرونا سے بچاوکے لیے ٹنل فنڈز کی کمی اوردیگروجوہات کی وجہ سے نہیں‌لگائی جاسکیں ،یاد رہےکہ حکومت کی طرف سے عوام کو کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی انظامات نہ کرنے کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانا بنایا جارہاہے

Leave a reply