چینی وزیر دفاع کو صدرمملکت نے اہم اعزاز سے نواز دیا

0
21

چینی وزیر دفاع کو صدرمملکت نے اہم اعزاز سے نواز دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیر دفاع کونشان امتیاز ملٹری سے نوازا

جنرل وی فینگ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

گزشتہ روز آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں پاک فوج کے پر خلوص کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی ۔چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

حکومت چینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کواولین ترجیح دے گی،وزیراعظم

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں تمام اہم امور پر چین کی پاکستان کی مدد اور حمایت کے لئے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ ہمارے وقت آزمائشی اور برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ ہم سب ایک ساتھ ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل کے چیلنجوں کے بعد ہمارے تعلقات کچھ مختلف نہیں ہوں گے۔

بعدازاں دونوں افواج کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی ہوئے۔

Leave a reply