باغی ٹی وی . کندھ کوٹ ( نامہ نگار) ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی کندھ کوٹ اور اس کے گردونواح میں بھی عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے ریلی اور جلوس سميت محفل میلاد مصطفی کے پروگرام منعقد کرانے کا سلسلہ جاری ہے جماعت اہلسنت کی جانب سے ایک شاندار جلوس کا انعقاد کیا گیا ہر طرف مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں بلند، جماعت اہلسنت کے ذمہ داران سميت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ کی موٹر سائیکلوں پر شرکت ہر طرف مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں بلند، جلوس کندھ کوٹ ریلوے پھاٹک سے نکالا گیا جو کہ راجہ پیٹرول پمپ سے ہوتا ہوا شھر کے مختلف راستوں سے گذرتا مرکزی جماعت مسجد نورے مصطفی میں اختتام پذیر ہوا جلوس سے جماعت اہلسنت کے سرپرست اعلیٰ فقیر یار محمد سھریانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا بابرکت ماہ ہے جس میں آقائے دوجہاں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی ہے ہم آقا ﷺ کا میلاد مذہبی جوش و جذبے عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں ہم اپنے آقا کا میلاد اور مرحباً ریلیاں نکالتے ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved