امریکہ کی نومنتخب نائب صدر کے آبائی وطن کے دوردرازگاوں میں جشن

0
23

واشنگٹن :امریکہ کی نومنتخب نائب صدر کے آبائی وطن کے دوردرازگاوں میں جشن اطلاعات کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کے اباواجداد کا آبائی وطن بھارت ہے اوربھارت کے ایک دوردراز گاوں میں اسی وجہ سے جشن منایا جارہا ہے،

ادھر ذرائع کے مطابق امریکہ کے وائٹ ہاؤس سے تقریبا ۸ ہزار میل دور جنوبی ہندوستان میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں تھولاسیندراپورم امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کا آبائی وطن جہاں اُن کے آباء و اجداد اسی سال قبل رہا کرتے تھے۔

جب قریے کے باشندوں کو خبر ملی کہ انکے گاؤں کی بچی امریکہ کی نائب صدر بن گئی ہے تو خوشی سے جھوم اٹھے اور سب نے مل کر زوردار جشن منایا۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کملا ہیرس نے اس خوشی پرخوش ہوتے ہوئے اس بات کی خواہش کا اظہارکیا ہےکہ وہ کوشش کریں گی کہ وہ اپنے ابائی گاوں کے لوگوں کوضرورمل کرآئیں اوران کا شکریہ ادا کریں

Leave a reply