سیمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں سرخ فیتے کی رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں، میاں اسلم اقبال

0
33

لاہور 18 اگست. صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاسسیمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

صوبائی وزیر کا نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء میں تاخیر کے عمل پر سخت اظہار ناراضگی.
سیمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں سرخ فیتے کی رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

ٹائم لائن کے اندر کام مکمل نہ کرنے والے محکمے کو جواب دینا پڑے گا.نئی سرمایہ کاری لانا ملک وقوم کی بقاکا مسئلہ ہے.  ایکس پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں.متعلقہ ادارے سرمایہ کاروں کے لئے مسائل پیدا کر نے کی بجائے انہیں سہولتیں دیں. متعلقہ  ادارے مربوط انداز سے کام کریں اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت دیں.نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے تو پوری کریں گے، میاں اسلم اقبال
صوبائی وزیر کی متعلقہ محکموں کو اپنے کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت .

نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے محکمہ صنعت و تجارت کے پاس 23 درخواستیں آئیں، سیکرٹری صنعت و تجارت .تمام  درخواستیں چھان بین کے بعد متعلقہ محکموں کو بھجوادی گئیں، سیکرٹری صنعت و تجارت. سیکرٹری صنعت و تجارت ،ڈی جی انڈسٹریز ،ڈی جی ماحولیات، ڈی جی معدنیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی اجلاس میں شرکت.

Leave a reply