کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی،ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے

زخمی چار بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، آگ لگنے سے گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا
0
106

کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کوارٹر میں آتشزدگی سے ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے، زخمی پولیس اہلکار، اہلیہ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جھلس کر زخمی چار بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، آگ لگنے سے گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے عقب میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق آگ پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں لگی جس کے باعث پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی، آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

کراچی:صدر میں واقع پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی،پرانا ریکارڈ جل گیا

فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ دفاتر میں پرانا سامان رکھا ہوا تھا جو جل گیا، آگ کی لپیٹ میں آکر ایک گاڑی بھی جل گئی۔

امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

عام انتخابات:پی ٹی آئی کو تعلیم یافتہ نوجوانوں ،پی پی اور ن لیگ کو …

Leave a reply