قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا لئے

0
25

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچ میں تیسرے روز بھی بلے باز کھیل پر چھائے رہے، سینٹرل پنجاب نے عمر اکمل ، احمد شہزاد اور اظہر علی کی نصف سنچریوں کی بدولت تیسرے روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنالئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور راحت علی نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہترین قرار دے دیا، قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے پہلے دوروز کی طرح تیسرے روز بھی بلے بازکھیل پر چھائے رہے اور سارے دن کے کھیل میں صرف پانچ وکٹیں گریں ، سدرن پنجاب کے 467 رنز کے جواب میں سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنالئے ، سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہونے والےبلے باز عمر اکمل 89،اظہر علی 73 اور احمد شہزاد 63رنزبناکر نمایاں رہے ، ٹیسٹ فاسٹ باولر راحت علی نے تین اور عامر یامین نے دوکھلاڑیوں کوآوٹ کیا،

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم واپس آنے والے بلے باز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھلا کر آگے دیکھتے ہوئے نیا آغاز کروں گا ٹیم انتظامیہ جس بھی نمبر پر کہے گی کھیلنے کو تیار ہوں قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں اچھی اننگ سے اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ فاسٹ باولر راحت علی کا کہنا تھا کہ وہ ہر ہرفارمیٹ میں کھیلنے کو تیار ہیں وقار یونس کے باولنگ کوچ بننے سے باولرز کو بہت فائدہ ہوگا، ٹورنامنٹ ميں میچ کے چوتھے اور آخری روزسینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگ میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی آخری روزمحمد سعد 41 اور فہیم اشرف 30 کے اسکور سے اننگ کا آغاز کریں گے، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز خیبرپختوانخواکے خلاف فالو آن کا شکار ہونے کے بعد ناردرن کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالیے، جب کھیل ختم ہوا تو عمر امین اور روحیل نذیر کریز پر موجود تھے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 159 رنز درکار ہیں، دوسری اننگز میں ناردرن کرکٹ ٹیم کےحیدر علی اور آفاق رحیم آؤٹ ہوکرپویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔اس سے قبل خیبرپختوانخوا کی جانب سے 526 رنز کے جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی،

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے انڈر 19 کرکٹر حیدر علی کے 99 رنز بھی ناردرن کرکٹ ٹیم کو فالو آن سے نہ بچاسکے۔ خیبرپختوانخو ا کی جانب سے زوہیب خان اب تک میچ میں 4 اور جنید خان 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکےہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے درمیان قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بلوچستان نے سندھ کی پہلی اننگز کے اسکور 473 رنز کے جواب میں 191رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ امام الحق 111 اور عمران فرحت 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ امام ا لحق نے 13 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔عظیم گھمن 21، حسین طلعت 13 اور کپتان حارث سہیل 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ کی جانب سے اسپنر کاشف بھٹی نے دن بھر نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 33 اوورز میں 61 رنز کے عوض 2 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم اب بھی پہلی اننگز میں سندھ سے 282 رنز پیچھے ہے،

Leave a reply