چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، اعظم سواتی پھر میدان میں آ گئے

0
16

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ، اعظم سواتی پھر میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی سے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعشرت حسین  کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وفاقی کابینہ کے عوام کی فلاح کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا،

اعظم سواتی نے کہا کہ جلد ہی مختلف محکموں اور شعبوں میں عوام کیلئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی،سرکاری محکموں کا کام تیز اور بہتر بنانے کیلئے منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے،حکومت جلد الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ حل کرلے گی، چاہتے ہیں غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیا جاسکے،چیف الیکشن کمشنر پر سب کو اعتماد ہوگا

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ آج کا پاکستان انتہائی محفوظ اور دہشتگردی سے پاک ہے،بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کیلئے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے.

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ریفارمز کا ایجنڈا لیکر آئی ہے، گورننس کو بہتری کی طرف لیکر جا رہے ہیں، ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ حکومت نے زرعی شعبے کے لئے 100 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو حکومتی مداخلت کے بغیر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے، ہم ملک میں سب کیلئے بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کا کوئی رکن قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لئے برابر ہے ۔

Leave a reply