چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ،اعظم سواتی نے بڑا دعویٰ کر دیا

0
24

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ،اعظم سواتی نے بڑا دعویٰ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کےلیےپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا،حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تجویز کر دہ نام اپوزیشن کو بھیجے جائیں گے،اس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے تجویزکردہ نام حکومت کو بھجوائے جائیں گے

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کےلیےپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس20جنوری کو دوبارہ ہوگا

اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام نہیں دیئے، 20 جنوری کو کسی نئے نام پر اتفاق ہو جائے گا،آج حکومت نئے نام اپوزیشن کو دے گی،

حکومتی رکن اعظم سواتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام بند لفافے میں ہیں،20جنوری کو 4بجے اجلاس میں نام پیش کیے جائیں گے،بند لفافہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے متفقہ طور پر بھجوایاگیا ہے،ہم نے سندھ یا بلوچستان کا رکن اپوزیشن کو دینے کی پیشکش کی ہے،اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،آئندہ اجلاس میں اتفاق رائےنہیں ہوتا تو دوسرے فارمولے پرغورکریں گے،

قبل ازیں حکومت اور اپوزیشن نے ڈیڈلاک کو ختم کرنے کیلئے پہلے سے تجویز کردہ نام واپس لے لئے تھے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے نئے 8 ناموں کی فہرست تیار کر لی ہے ۔

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیےرولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے،·پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے ،

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا،  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو تین نام بھجوائے جنہیں مسترد کر دیا گیا.حکومت کی جانب سے موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد ، فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام دیئے گئے ہیں.

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

Leave a reply