چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

sikandar

تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے خلاف میدان میں آ گئی، سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطان راجہ اور اراکین کے خلاف شکایت دائر کر دی گئی ہے

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ،شکایت میں سنگین بدعنوانی اور آئینی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے،شکایت کے متن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہے، انہوں تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی جائے،

شکایت نمبر /2024 PTI سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دو دیگر پارٹی ارکان، بشمول اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج جسٹس نوراُلحق قُریشی نے دائر کی ہے۔. شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ الیکشن کمشنرز نے پری پول، پول ڈے، اور پوسٹ پول دھاندلی میں ملوث ہوکر جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا۔تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے تحت عام انتخابات 60 یا 90 دنوں میں کرائے جانے چاہئیں۔ شکایت میں فوری تحقیقات اور الیکشن کمشنرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنرز کی بدعنوانی نے آئینی حقوق کو نقصان پہنچایا ہے اور جمہوریت کے بنیادوں کو کمزور کیا ہے۔

پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

Comments are closed.