بھارت:ہندو انتہا پسندوں نےعید گاہ سے مسلم جھںڈا اور لاؤڈ اسپیکر اتار دیا، کرفیو نافذ،مسلمانوں نے نماز عید گھروں پر ادا کی
جودھ پور: بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو جماعت نے عید گاہ سے مسلم تنظیم کا پرچم اتار کر اپنا جھنڈا لگا دیا اور لاؤڈ اسپیکر بھی اتار کر لے گئے۔
باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق راجستھان کے شہر جودھ پور میں گزشتہ روز ہونے والے ہند و مسلم فسادات میں عید کے روز مزید اضافہ ہوگیا جودھپور کے علاقے جلوری گیٹ پر آج عید کے موقع پر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھی گئی ،جس کے بعد پورے ضلع اور شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
فسادات کا آغاز مسلم اکثریتی علاقے سے ان کی جماعت کا پرچم اتار ہندو جماعت کا جھنڈا لگانے پر ہوا تھا تاہم آج عید کی نماز کے موقع پر شرپسندوں نے عید گاہ پر ہندو جھنڈا لگا دیا اور لاؤڈ اسپیکر بھی ساتھ لے گئے۔
بھرتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے علاقے میں واقع عید گاہ میں مسلمانوں کو نماز عید ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور مسلمانوں کی طرف سے عید کے موقع پر لگائی گئی جھنڈیوں اور بینروں کو اتار دیا اس مذموم حرکت پر نمازیوں میں اشتعال پھیل گیا اور نماز کے بعد ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا –
علاقے میں مسلمانوں اور ہندو شرپسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پتھراؤ کیاگیا جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رکن قومی اسمبلی کے گھر پر کھڑی بائیک کو آگ لگادی۔
جلوری گیٹ سے عیدگاہ روڈ تک پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس استعمال کی جھڑپوں کے بعد ضلع اور شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران پولیس نے میڈیاکے نمائندوں پر تشدد بھی کیا جس کے خلاف صحافیوں نے سڑک پر دھرنادیا۔
پولیس نے الزام عائد کیا کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا۔ 10 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں آج عید الفطر کے موقع پر مکمل کرفیو نافذ ہے اور لوگوں نے گھروں ہی میں نماز عیدادا کی –
حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھرگون میں گزشتہ ماہ منائے گئے ہندوؤں کے مذہبی تہوار رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کرفیو نافذ کر دیاگیا تھا آج عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دوبارہ مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے اور حساس علاقوں میں ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق علاقے کے مسلمانوں نے عید گاہوں کی بجائے گھرو ں میں ہی نماز عید ادا کی ہندو برادری آج علاقے میں اپنا مذہبی تہوارپرشورام جینتی منارہی ہے شہر میں پولیس نے جگہ جگہ چوکیاں قائم کر دی ہیں اور اس کے علاوہ پولیس کا مارچ پاسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13سو فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس کو بھی طلب کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کھرگون میں رام نومی کے موقع پر ہونے والے تشدد میں مسلمانوں کے کم از کم دس گھروں کو آگ لگا دی گئی اور 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے-