پروجیکٹ سٹےسیف اورانٹرن شپ مکمل کرنےوالی طالبات کےلیےسرٹیفکیٹ تقسیم کرنےکی تقریب
اسلام آباد:پراجیکٹ سٹے سیف اور انٹرن شپ مکمل کرنے والی طا لبات کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز نے 19 اگست 2022 کو پروجیکٹ سٹے سیف اور انٹرن شپ مکمل کرنے کےوالی طالبات کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اورکیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی 65 طالبات نے تقریب میں شرکت کی اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ مسز ماریہ مود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا اور مہمانوں کو یونیورسٹی کے طلباء کے لیے پروجیکٹ سٹے سیف اور انٹرن شپ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے آج کی لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ تنظیم نے قومی یونیورسٹیوں کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے تاکہ وہ اپنی طالبات کو اپنے پروجیکٹ اسٹے سیف کے ذریعے منظم طریقے سے اس مقصد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔
کمیونٹی سروس کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام مختلف یونیورسٹیوں بشمول اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی طالبات کو آفر کیا گیا تھا۔
اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبات نے کامیابی کے ساتھ اپنی ایک ماہ کی انٹرن شپ مکمل کر لی ہے۔ جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی طالبات مختلف سرکاری سکولوں میں کمیونٹی سروس انجام دے رہی ہیں۔
مہمان خصوصی محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اورعالمی مسائل کے حل کے لیے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسوسی ایشن اپنا اچھا کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے شرکاء کو وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے بارے میں بھی بتایا اور نوجوانوں کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاٗ پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی بہتری کے لیے کمیونٹی سروس میں حصہ لیں اوراپنی سماجی ذمہ داریاں نبھائیں