گرفتار ایم این اے چوہدری اشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

0
26

گرفتار ایم این اے چوہدری اشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور نے بتا یا ہے کہ ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کو 157ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کے مقدمہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا اور اینٹی کرپشن عدالت سے ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا جس کے بعد ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کو 31دسمبر کو عدالت میں دوبارہ ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا گیا مگر عدالت نے ملزم چوہدری اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیا۔ گزشتہ روز ایم ا ین اے ملزم چوہدری اشرف کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

مگر عدالت نے 4جنوری تک کیس کی سماعت موخر کر دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کے قبضہ سے 157ایکڑ سرکاری اراضی و گزار کرا لی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وفاقی کابینہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری اشرف کو 53 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا،وفاقی کابینہ نے چوہدری اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی

Leave a reply