چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

چودھری پرویز الہیٰ نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں مبینہ حملے کے بعد پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، جس کے بعد پولیس نے چودھری پرویز الہیٰ کو بلا لیا ہے، تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ اپنا میڈیکل کروانے کے لئے تشریف لائیں تا کہ کاروائی آگے بڑھائی جا سکے

قبل ازیں گزشتہ شب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا متفقہ امیدوار ہوں وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے، پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اراکین کو دھکے مارے، حمزہ شہباز نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو جان سے مار دو،آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس پی عمران اور ایس پی مستنصر، ایس ایچ او فاروق سمیت 2 سے تین سو مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان میں داخل ہو گئے پولیس ملازمین نے داخل ہوتے ہی ہمارے ایم پی ایز کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا حمزہ شہباز کے حکم پر پولیس سے ڈنڈے کے کر رانا مشہود نے مجھ پر وار کیا رانا مشہود کے وار سے میرا دائیاں بازو ٹوٹ گیا جہانگیر خانزادہ نے وار کیا جو ایم پی اے عامر کو ہاتھ پر لگا

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

Leave a reply