چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

0
36
ch sarwar

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

چو دھری سرور کی صدر مسلم لیگ ق چو دھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے چودھری سرور کل ایک بجے پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ملاقات کے موقع پر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے،

چودھری پرویز الہیٰ ق لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں، اسکے بعد چودھری سرور اب ق لیگ میں شامل ہو چکے ہیں، چودھری سرور کو ق لیگ میں اہم عہدہ دیا جائے گا

چودھری سرور دو بار پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں،ن لیگ نے چودھری سرور کو گورنر بنایا تھا تا ہم بعد میں انہوں نے ن لیگ کو چھوڑ دیا تھا اور پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی سے بھی اختلافات کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا،

قبل ازیں ایک میڈیا ٹاک میں چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عہدہ پر رہتے ہوئے بھی عمران خان سے کوئی آئیڈیل تعلقات نہیں تھے پہلے بھی عہدہ چھوڑنا چاہتا ہے پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے گورنر شب لینا پڑی ،دو تہائی اکثریت صرف خواب میں مل سکتی ہےعمران اس وقت مقبول ہیں مگر جتنی نشتیں سوچتے ہیں اتنی نہیں ملے گی ۔اگر دوتہائی اکثریت چاہیے تو پورے ملک سے عمران خان کو خود الیکشن لڑنا ہو گا

ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

Leave a reply