چودھری شجاعت سے ملنے کونسی ایسی شخصیت پہنچی کی سب کی نظریں ملاقات پر لگ گئیں

0
30

چودھری شجاعت سے ملنے کونسی ایسی شخصیت پہنچی کی سب کی نظریں ملاقات پر لگ گئیں,آزادی مارچ، حکومت نے بھی سر جوڑ لئے ، اتحادیوں سے مشاورت شروع کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے،ملاقات چوھدری شجاعت کی رہائشگاہ پر ہوئی، اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ ، چودھری سالک حسین بھی موجود تھے

ملاقات میں جہانگیر ترین نے چوھدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، چودھری شجاعت حسین نے جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا.

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی، جہانگیر ترین اور چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کیا.جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مارچ کرتے تو بہتر ہوتا، چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا.

آزادی مارچ…آخر میں مولانا "ڈیل” کس پر کریں گے؟ اہم خبر

چودھری پرویز الہیٰ کا ملاقات میں کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا کے آزادی مارچ کو حکومت کو کچھ نہیں ہو گا.

قبل ازیں معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ملک کے سیاسی اور کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا

پارلیمانی سفارتکاری میں پاکستان کی تاریخی فتح، بھارت کو ہوئی رسوائی

Leave a reply