چوھدری شوگر ملز کیس، سماعت ہو گی آج، عدالت نے نواز شریف سمیت کس کس کو طلب کیا؟

0
26

چوھدری شوگر ملز کیس، سماعت ہو گی آج، عدالت نے نواز شریف سمیت کس کس کو طلب کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالت نے نوازشریف،مریم نوازاور یوسف عباس کو طلب کررکھا ہے،نیب تفتیشی افسرعدالت کوریفرنس سےمتعلقہ آگاہ کریں گے،

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنی تھیں، نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

Leave a reply