چوہدری وجاہت حسین نے اخراج مقدمہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

0
39
Ch wajahat

چوہدری وجاہت حسین نے اخراج مقدمہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

دائر درخواست میں کہا گیا کہ نہ تھانہ غالب مارکیٹ نے 24 جنوری کو ایک متنازعہ آ ڈیو پر مقدمہ درج کیا درخواست گزار آڈیو سوشل میڈیا پر مختلف پلیٹ فارم پر موجود ہے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ درخواست گذار نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اراکین کے پارلیمینٹ کو اغواہ کرنے کی کوشش کی.

جبکہ کسی رکن پارلیمنٹ کو اغواء کرنے کی کوشش یا دھمکیاں دینے کا کوئی واقع پیش نہیں آیا پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا پولیس ابھی تک لگائے گئے الزام سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی عدالت سے استدعا ہے کہ بے بنیاد مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے

مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے موسیٰ الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی. درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ آڈیو کے بعد موسیٰ الہٰی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہو کر لوگوں کو ڈراتے رہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق دونوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ارکانِ اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔ واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین کے بھائی ہیں۔

Leave a reply