چادر اور چار دیواری کے تقدس کا تحفظ ہر مسلمان عورت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

0
26

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا) کے سر پرست اعلی زبیر احمد انصاری،صدر ایم ایم علی،سنئیرنائب صدر فاطمہ شیروانی،چیف آرگنائزر ثناء آغا خان،ساجدہ چوہدری اور صباء رانا نے خواتین کے عالمی دن پر بلائے گئے تنظیمی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جسم اللہ کی عطا ہے اور اس پر اللہ کا ہی اختیار ہے ہم اپنی مرضی سے ایک اعضاء بھی نہیں ہلا سکتے،پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ہمیں اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اسلام کے وضح کردہ اصولوں کے تحت زندگی گزارنی چاہئیے۔

چادر اور چار دیواری کے تقدس کا تحفظ ہر مسلمان عورت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ خواتین کو اپنے معاشرے کا اہم حصہ مانتے ہوئے ان پر ہرقسم کے تشدد کے خاتمے کے ساتھ مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔دنیا کا ہر مذہب خواتین کا احترام اوران کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا درس دیتا ہے،اس موقع پر،علیمہ عرفان،سدرہ امبرین،حفصہ خالد،مدیحہ کنول بھی موجود تھیں جبکہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین عہدیداران اور ممبر ان کی کثیر تعداد نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave a reply